ریاض۔۔۔سعودی عرب میں منشیات سمگلنگ کے الزام میں پاکستانی شہری کا سر قلم کر دیا گیا سزائے موت پانے والے شخص کا نام محمد گل رحمان تھا۔ سعودی وزارت داخلہ کے مطابق گزشتہ 2 ہفتوں کے دوران منشیات اسمگلنگ کے جرم میں 4 پاکستانیوں کو سزائے موت دی جا چکی ہے۔ وزارت داخلہ کا یہ بھی کہنا ہے رواں سال اب تک 61 سعودی شہریوں کو سزائے موت دی جا چکی ہے۔