ہفتہ‬‮ ، 05 جولائی‬‮ 2025 

بلوچستان حکومت ریکوڈک منصوبے کو آگے بڑھانے میں سنجیدہ نہیں ، ڈاکٹر ثمر مبارک مند

datetime 27  اکتوبر‬‮  2014
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد۔۔۔۔بلوچستان حکومت کی طرف سے ریکوڈک منصوبے کو مسلسل نظرانداز کیے جانے پر منصوبے کے منیجنگ ڈائریکٹر ڈاکٹر ثمر مبارک مند نے چیئرمین نیب اور کور کمانڈر کوئٹہ کو خطوط لکھ دیے ہیں۔مصدقہ ذرائع کے مطابق خط میں اس تشویش کا اظہار کیا گیا ہے کہ صوبائی حکومت اس منصوبے کو آگے بڑھانے میں سنجیدہ نہیں ہے اور اس نے پروجیکٹ ڈائریکٹر سمیت اہم افسران کے کنٹریکٹ منسوخ ہونے پر ان کی جگہ کوئی تعیناتی نہیں کی جبکہ رواں مالی سال کے بجٹ میں بھی منصوبے کیلیے درکار فنڈز نہیں رکھے گئے جس سے نہ صرف سپریم کورٹ کے فیصلے کی خلاف ورزی ہو رہی ہے بلکہ عالمی ثالثی عدالت میں بھی ہمارا مقدمہ کمزور ہو رہا ہے حالانکہ ہم گزشتہ سال بین الاقوامی عدالت انصاف میں بھی یہ مقدمہ جیت چکے ہیں۔ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ ڈاکٹر ثمر مبارک مند نے ٹیتھیان کاپر کمپنی کے مقابلے میں منصوبے پرکم لاگت میں زیادہ علاقے پر کان کنی کی۔ انھوں نے آٹھ اسکوائرکلو میٹرکے رقبے پر60 ملین روپے کی لاگت سے کان کنی کی جبکہ ان کے مقابلے میں ٹی سی سی نے3 کلومیٹر کیلیے250ملین ڈالر مانگ لیے۔ بعدازاں بین الاقوامی بولی کے بعد یہی کمپنی اسی رقبے کیلیے اب14ملین ڈالر پر آمادہ ہو گئی ہے۔ڈاکٹر ثمر مبارک مند نے خط میں کہا ہے کہ انھوں نے28مئی کو وزیراعلیٰ بلوچستان کو خط بھی لکھا لیکن تاحال اس کا کوئی مثبت جواب نہیں ملا۔ دو مرتبہ صوبائی حکومت سے اس منصوبے کیلیے 14ارب روپے مانگے لیکن اب تک کوئی جواب نہیں ا?یا۔ اگر صوبائی حکومت اس اہم منصوبے میں سنجیدہ نہیں تو پھر اسے سرے سے ختم ہی کر دے لیکن نہ تو حکومت اس حوالے سے کوئی نوٹیفکیشن جاری کر رہی ہے اور نہ ہی کام کو آگے بڑھا رہی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…