دبئی۔۔۔ دبئی ٹیسٹ کے تیسرے روز آسٹریلیا کی پاکستان کے خلاف بیٹنگ جاری ہے۔دبئی کے انٹر نیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جا رہے میچ کے تیسرے روز آسٹریلیا نے 113 رنز بغیر کسی نقصان کے دوبارہ اپنی پہلی اننگز کا آغاز کیا جبکہ گزشتہ روز پاکستان کی پوری ٹیم سرفراز احمد اور یونس خان کی شاندار سنچریوں کی بدولت 454 رنز بناسکی تھی، آسٹریلیا کی جانب سے مچل جانسن نے 3 جبکہ کیفی اور لوائن نے 2 اور 2 بیٹسمینوں کو شکار کیا۔واضح رہے کہ آسٹریلیا کے خلاف یونس خان نے اپنے کیرئیر کی 25 ویں سینچری بناکر پاکستان کی جانب سے سب زیادہ سینچریاں بنانے کا انضمام الحق کر ریکارڈ برابر کردیا، یونس خان نے یہ کارنامہ 92 ویں ٹیسٹ میچ میں انجام دیا جب کہ انضمام نے اتنی ہی سینچریاں 120 ٹیسٹ میچ کھیل کر بنائی تھیں، یہ یونس خان کی آسٹریلیا کے خلاف پہلی سینچری تھی اس طرح وہ تمام ٹیسٹ میچ کھیلنے والے ممالک کے خلاف سینچری بنانے والے پہلے پاکستانی اور دنیا کے 12 ویں کھلاڑی بن گئے ہیں۔