جمعہ‬‮ ، 04 جولائی‬‮ 2025 

قومی اسمبلی میں سرحدی خلاف ورزی اور بھارتی جارحیت کے خلاف مذمتی قرارداد متفقہ منظور

datetime 23  اکتوبر‬‮  2014
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد۔۔۔۔ قومی اسمبلی نے متفقہ طور پر سرحدی خلاف ورزی اور بھارتی جارحیت کے خلاف مذمتی قرارداد کو متفقہ طور پر منظور کرلیا۔قومی اسمبلی کا اجلاس اسپیکر ایاز صادق کی سربراہی میں ہوا جس میں مشیر خارجہ سرتاج عزیز نے بھارت کی جانب سے سرحدی خلاف ورزی اور دشمن کی جارحیت کے خلاف مذمتی قرار داد پیش کی جسے ایوان نے متفقہ طور پر منظور کرلیا۔ قرارداد میں کہا گیا ہے کہ بھارت کی جانب سے 13 ستمبر سے جاری سرحدی خلاف ورزیوں میں 14 افراد شہید ہوچکے ہیں ، ایوان کنٹرول لائن اور ورکنگ باؤنڈری پر بھارتی فائرنگ کی مذمت کرتا ہے اور شہدا کے خاندانوں سے اظہار یکجہتی اور پاک فوج کو خراج تحسین پیش کرتا ہے۔قرارداد میں مزید کہا گیا ہے کہ اقوام متحدہ کا فوجی مبصر گروپ سرحدوں کی مانیٹرنگ کے لیے موثر نظام قائم کرے جبکہ عالمی برادری اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق مسئلہ کشمیر کے حل میں اپنا کردار ادا کرے کیونکہ کشمیر کا مسئلہ پاک بھارت تعلقات میں کشیدگی کی بنیادی وجہ ہے۔دوسری جانب ایوان میں اظہار خیال کرتے ہوئے مشیر خارجہ سرتاج عزیز کا کہنا تھا کہ دو طرفہ تعلقات کی خواہش کو ہماری کمزوری نہ سمجھا جائے، مسلح افواج ملک کے دفاع کے لیے پوری طرح تیار اور پوری قوم و ریاستی ادارے یکسو ہیں ہم ملکی سالمیت پر کوئی آنچ نہیںآنے دیں گے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…