پیر‬‮ ، 16 جون‬‮ 2025 

ملالہ یوسفزئی کو امریکہ کا ’’ لبرٹی میڈل’ بھی مل گیا

datetime 22  اکتوبر‬‮  2014
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

فلاڈیلفیا: دنیا کی کم عمر ترین نوبل انعام یافتہ پاکستانی طالبہ ملالہ یوسفزئی کی فروغ تعلیم کے لئے خدمات کا اعتراف کرتے ہوئے امریکا کا ’’ لبرٹی میڈل’’ دے دیا گیا ہے ۔
امریکہ کے شہر فلاڈیلفیا کے نیشنل کانسٹیٹیوشن سینٹر میں منعقدہ تقریب کے دوران ملالہ یوسفزئی کی کوششوں اور تعلیم کے لئے اعلی خدمات کا اعتراف کرتے ہوئے انہیں لبرٹی میڈل سے نوازا گیا جو انسانیت کی خدمت کے اعتراف میں دیا جاتا ہے جبکہ انہیں بطور انعام ایک لاکھ امریکی ڈالر بھی دیئے گئے۔ میڈل حاصل کرنے کے بعد تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ملالہ یوسفزئی کا کہنا تھا کہ لبرٹی ایوارڈ حاصل کرکے فخر محسوس کر رہی ہوں جس کے حصول کے بعد تعلیم کے فروغ اور بچوں کے حقوق کے لئے جاری مہم کو مزید تیز کرنے کی حوصلہ افزائی ہوگی۔ ملالہ نے انعامی رقم پاکستان میں تعلیم کے فروغ کے لئے وقف کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ تعلیم بہترین ہتھیار ہے جس کے ذریعے غربت، جہالت اور دہشتگردی کا خاتمہ کیا جاسکتا ہے۔ انہوں نے تمام ممالک سے اپیل کی کہ وہ ہتھیاروں کے بجائے تعلیم پر رقم خرچ کریں جس میں بچوں کا مستقبل پوشیدہ ہے۔ اس موقع پر این سی سی کے چیئرمین جیب بش کا کہنا تھا کہ ملالہ یوسفزئی کی ا?زادی اور برابری کے لئے جاری لڑائی اس بات کا ثبوت ہے کہ وہ ایسی رہنما ہیں جو تعلیم کے لئے مخلص ہیں اور تمام نوجوانوں کو ملالہ کے نقش قدم پر چل کر اسٹیٹس کو کے خاتمے اور دنیا بھر میں تبدیلی کے لئے کوششیں کرنی چاہیئے۔ این سی سی کی جانب سے ’’ لبرٹی میڈل ’’ ایسے افراد کو دیا جاتا ہے جن کی خدمات عام فرد کے لئے ہوں جبکہ ملالہ یوسفزئی سے قبل یہ میڈل سابق امریکی صدور ایچ ڈبلیو بش، بل کلنٹن کے علاوہ نیلسن منڈیلا، شیمون پریس، کوفی عنان اور بونو کو دیا جاچکا ہے۔

1920494_788318571228423_4576465192508598064_n

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



دیوار چین سے


میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…

حقیقتیں

پرورش ماں نے آٹھ بچے پال پوس کر جوان کئے لیکن…

نوے فیصد

’’تھینک یو گاڈ‘‘ سرگوشی آواز میں تبدیل ہو گئی…

گوٹ مِلک

’’تم مزید چارسو روپے ڈال کر پوری بکری خرید سکتے…

نیوٹن

’’میں جاننا چاہتا تھا‘ میں اصل میں کون ہوں‘…

غزوہ ہند

بھارت نریندر مودی کے تکبر کی بہت سزا بھگت رہا…