جمعہ‬‮ ، 04 جولائی‬‮ 2025 

دھرنے کے مستقبل کے فیصلہ آج شام، طاہر القادری کا اعلان

datetime 21  اکتوبر‬‮  2014
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہو۔۔۔۔۔پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری نے کہاہے کہ اسلام آباد میں جاری دھرنے کے مستقبل کے حوالے سے فیصلہ آج ہوجائے گا۔ یہ بات انہوں نے
اسلام آباد روانگی سے قبل لاہور میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہی ۔ ڈاکٹر طاہر القادری کا کہنا تھا کہ انقلاب مارچ اور دھرنے کی طویل جدو جہد کے بعد جب وہ فیصل آباد، جھنگ اور چنیوٹ گئے تو وہاں انہوں نے لوگوں میں انقلاب کے حوالے سے بیداری اور شعور دیکھا، ہر آنے والے دن ان کا یقین مزید پختہ ہوتا چلا گیا کہ دھرنے میں شریک افراد کی قربانی سے لوگوں میں موجودہ نظام کے خلاف جو نفرت پیدا ہوئی ہے وہ قابل دید ہے۔ لاہور کے جلسے میں تاریخی کامیابی کے بعد ہم نے طے کیا ہے کہ آج دھرنے میں جشن بیداری عوام منایا جائے گا۔ دھرنے میں وہ آئندہ کے لائحہ عمل کا بھی اعلان کریں گے۔
طاہرالقادری کا کہنا تھا کہ پاکستان عوامی تحریک کے سیاسی جرگے کے ساتھ طویل مذاکرات ہوئے لیکن اس میں کوئی پیشرفت نہیں ہوسکی، سانحہ ماڈل ٹاؤن کی تحقیقات کے لئے حکومت جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم بنانے کے لئے تیار نہیں، ہم بھی استعفوں کے مطالبے سے پیچھے نہیں ہٹے، ہوسکتا ہے نگران حکومت ہی قومی حکومت کی شکل اختیار کرلے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…