کراچی: پیپلزپارٹی کے کوچیئرمین آصف علی زرداری نے کہا ہے کہا ہے کہ آج جمہوریت کے لئے قربانیاں دینے والوں کو خراج تحسین پیش کرنے کا دن ہے۔انہوں نے کہا کہ دہشتگرد مذہب کے نام پر جمہوری طاقتوں پر مسلسل حملے کر رہے ہیں لیکن بے نظیر بھٹو کا مشن جاری رہے گا، اس مقصد کے لئے قربانیاں دینے والوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں اورآج کے جلسے کا اہتمام پاکستان پیپلزپارٹی نے کیا ہے جو نئی تاریخ رقم کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ جمہوریت اورپاکستان کے دشمن محترمہ کے آنے کا انتظار کررہے تھے جبکہ وہ تمام خطرات کے باوجود 7 سال قبل آج کے ہی روز طن واپس آ ئیں اور ان کے قافلے پر حملہ کردیا گیا جس میں 200 کارکن اور جمہوریت پسند شہید ہوئے۔پیپلزپارٹی کے کوچیئرمین نے کہا کہ آج ثابت ہوجائے گا کہ بے نظیر بھٹو کا نظریہ زندہ ہے۔