جمعہ‬‮ ، 04 جولائی‬‮ 2025 

ایران میں دہشتگردی کے لیے پاکستان سے کسی دہشتگرد کے جانے کے کوئی شواہد نہیں ملے‎

datetime 17  اکتوبر‬‮  2014
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آ باد: پاکستان نے ایران کی جانب سے دہشت گردی کے الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران میں دہشتگردی کے لیے پاکستان سے کسی دہشتگرد کے جانے کے کوئی شواہد نہیں ملے اور نہ ہی ایران نے اس سے متعلق کوئی ثبوت فراہم کیے۔ ترجمان دفتر خارجہ تسنیم اسلم نے ہفتہ وار بریفنگ میں بتایا کہ پاکستان دہشت گردوں کے خلاف ا پریشن اپنے مفاد میں کررہا ہے اور ہماری مسلح افواج دہشت گردوں کے خلاف برسرپیکار ہیں جبکہ ایران میں دہشت گردی کے لیے پاکستان سے کسی دہشت گرد کے جانے کے کوئی شواہد نہیں ملے اور نہ ہی ایران کی جانب سے اس سلسلے میں کوئی ثبوت فراہم کیے گئے لہٰذا دہشت گردی کی تمام کارروائیاں ایران کے اندر ہی ہوئی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اور ایران ہمسائے اور دہشتگردی سے متاثر ہیں ایسے ماحول میں ہمیں ایران کے ساتھ تعاون کی ضرورت ہے۔ پاک بھارت سرحدی کشیدگی پر ترجمان کا کہنا تھا کہ لائن آف کنٹرول اور ورکنگ باؤنڈری پر بلااشتعال فائرنگ اور گولہ باری سے عالمی برادری بھی تشویش کا شکار ہے جبکہ بھارت کی اس جارحیت میں اب تک 12 افراد شہید ہوچکے ہیں اور ہم نے عالمی برادری کو اپنی تشویش سے آگاہ کردیا ہے۔ کالعدم تحریک طالبان سے متعلق سوال پر ترجمان دفتر خارجہ نے کہا شاہد اللہ شاہد کے پاکستانی حدود میں ہونے کا کوئی علم نہیں ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…