ہفتہ‬‮ ، 12 جولائی‬‮ 2025 

وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف کی پاک فضائیہ کے سربراہ سے ملاقات

datetime 16  اکتوبر‬‮  2014
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد:وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ آپریشن ضرب عضب کے ذریعے قانون نافذ کرنے میں پاک فضائیہ کا کلیدی کردار ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پاک فضائیہ کے ہیڈ کوارٹر کے دورہ کے موقع پر اپنے تحریری تاثرات میں کیا۔ وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف نے جمعرات کو پاک فضائیہ کے ہیڈکواٹر کا دورہ کیا۔ جہاں انہیں پاک فضائیہ کی آپریشنل تیاریوں اور آپریشن ضرب عضب میں فضائیہ کی کار گردگی پر بریفنگ دی گئی۔ پاک فضائیہ کے سربراہ ائیر مارشل طاہر رفیق بٹ نے وزیر اعظم نواز شریف کا استقبال کیا جبکہ فضائیہ کے چاک و چوبند دستے نے سلامی دی۔ اس موقع پر وزیر اعظم نے یادگار شہدا پر پھول چڑھائے اور گارڈآف آنر کا معائنہ کیا۔ وزیر اعظم نے پاک فضائیہ کے سربراہ سے ملاقات بھی کی جس میں ملک کو درپیش اندرونی اور بیرونی سیکورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ انہیں پاک فضائیہ کی آپریشنل تیاریوں مستقل ترقیاتی منصوبوں اور آپریشن ضرب عضب میں پاک فضائیہ کی کارکردگی کے حوالے سے بریفنگ دی گئی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کان پکڑ لیں


ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…