بدھ‬‮ ، 10 ستمبر‬‮ 2025 

بزنس ٹرین رن پٹھانی پر کھڑی مال گاڑی سے ٹکراگئی

datetime 14  اکتوبر‬‮  2014
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

رن پٹھانی اسٹیشن کے قریب بزنس ٹرین اور مال گاڑی کے ٹکرانے سے اسسٹنٹ ڈرائیور جاں بحق جبکہ ڈرائیور اور گارڈ زخمی ہوگئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق کراچی کینٹ اسٹیشن سے روانہ ہونے والی بزنس ٹرین حیدرآباد کے قریب رن پٹھانی کے ٹریک پر کھڑی مال گاڑی سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں بزنس ٹرین کا اسسٹنٹ ڈرائیور جاں بحق جبکہ ڈرائیور اور مال گاڑی کا گارڈ زخمی ہوگئے، جائے وقوعہ پر مقامی افراد نے اپنی مدد آپ کے تحت امدادی کارروائیاں شروع کرکے حادثے میں جاں بحق اسسٹنٹ ڈرائیور اورزخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کردیا.

ریلوے حکام کے مطابق بزنس ٹرین کراچی سے لاہور کے لیے روانہ ہوئی تھی اور مال گاڑی بھی پنجاب کی جانب رواں دواں تھی تاہم دونوں گاڑیوں کے ایک ہی ٹریک پر ہونے کے باعث حادثہ پیش آیا جس کے نتیجے میں مال گاڑی کی پانچ بوگیوں اور بزنس ٹرین کے انجن کو بھی نقصان پہنچا، حادثے کی تحقیقات کے لیے ڈپٹی ڈی ایس ریلوے کی سربراہی میں تین رکنی کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے جبکہ کینٹ اسٹیشن پر ٹرینوں کی آمدورفت کو بحال کردیا گیا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



Inattentional Blindness


کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…