نیویارک: امریکہ کے ایک جریدے نے دنیا کے کم عمر ترین بااثر افراد میں ملالہ یوسفزئی کا نام بھی شامل کر دیا ہے۔ ٹائمز نے دنیا کے ان 25بااثر ترین کم سن نوجوانوں کی فہرست میں شامل کی ہے جونہ صرف اپنے اپنے میدانوں میں انتہائی فعال ہیں بلکہ دنیا بھر کے نوجوانوں کے لیے اپنے عزم اور ہمت کے باعث مشعل راہ بھی ہیں۔ اس فہرست میں امریکی صدر بارک اوبامہ کی 13سالہ بیٹی ساشا اور 16سالہ ملیا‘ 13سالہ امریکی کھلاڑی مونے ڈیوس‘ 14سالہ امریکی ادکارہ کیرنن شیپکا‘ نیوزی لینڈ 17سالہ گلوکارہ لاڈر اور افغانستان کی قومی سائیکلنگ ٹیم کی کپتان سلمیٰ کاکڑ اور پاکستان میں بچیوں کی تعلیم کے لیے طالبان کے سامنے علم جہاد بلند کرنے والی قومی کی بیٹی ملالہ یوسفزئی بھی شامل ہیں۔ ملالہ کو گزشتہ ہفتے تعلیم کے لیے پر انہیں جدو جہد پر امن کا نوبل انعام بھی دیا گیاہے۔