جمعرات‬‮ ، 13 مارچ‬‮ 2025 

اکتوبر تک چیف الیکشن کمشنر تعینات کرنے کا حکم‎28

datetime 14  اکتوبر‬‮  2014
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد: سپریم کورٹ آف پاکستان نے 28اکتوبر تک چیف الیکشن کمشنر کی تعیناتی کا حکم دیدیا۔ یہ حکم چیف جسٹس ناصر الملک کی سربراہی میں تین رکنی پنچ نے عدالت عظمیٰ میں بلدیاتی انتخابات سے متعلق کیس کی سماعت کے دوران دیا۔ عدالت نے اس دوران سندھ حکومت کی طرف صوبے میں بلدیاتی انتخابات کے لیے قانون سازی پر جمع کر دیا گیا۔ جواب بھی مسترد کر دیا۔ اس موقع پر چیف جسٹس ناصر الملک نے اپنے ریمارکس میں کہاکہ سندھ حکومت دو روز میں بلدیاتی انتخابات کے لیے قانون سزی کا بل اسمبلی میں پیش کرے۔ اگر بل پیش نہ ہوا تو وزیر اعلیٰ سندھ کو توہین عدالت کا نوٹس جاری کیا جائے گا۔ سماعت کے دوران چیف جسٹس نے پنجاب حکومت کو بھی بلدیاتی انتخابات کی قانون سازی کا بل اسمبلی میں پیش کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ حکم عدولی پر وزیر اعلی پنجاب بھی توہین عدالت کا نوٹس جاری کریں گے۔ عدالت نے خیبر پختونخواہ کو آئندہ دو روز میں بلدیاتی انتخابات کے شیڈول سے متعلق اجلاس بلانے کی بھی ہدایت کی گئی ہے۔ اس موقع پر چیف جسٹس نے چیف الیکشن کمشنر کی عدم تعیناتی پر بھی اظہار کیا اور اٹارنی جنرل سے استفسار کیا کہ کب تک چیف الیکش کمشنر کا تقرر نہیں ہو گا۔ سپریم کورٹ کے ایک جج ایک سال سے الیکشن کمیشن کا کام دیکھ رہے ہیں۔ جبکہ جج کو اپنے عدالتی کام بھی ہوتے ہیں۔ اس لیے حکومت 28اکتوبر تک چیف الیکشن کمشنر کا تقرر کر دے ورنہ الیکشن کمیشن میں سپریم کورٹ کیک جج کی خدمات واپس لے لی جائیں گے۔



کالم



سنبھلنے کے علاوہ


’’میں خانہ کعبہ کے سامنے کھڑا تھا اور وہ مجھے…

ہم سیاحت کیسے بڑھا سکتے ہیں؟

میرے پاس چند دن قبل ازبکستان کے سفیر اپنے سٹاف…

تیسری عالمی جنگ تیار(دوسرا حصہ)

ولادی میر زیلنسکی کی بدتمیزی کی دوسری وجہ اس…

تیسری عالمی جنگ تیار

سرونٹ آف دی پیپل کا پہلا سیزن 2015ء میں یوکرائن…

آپ کی تھوڑی سی مہربانی

اسٹیوجابز کے نام سے آپ واقف ہیں ‘ دنیا میں جہاں…

وزیراعظم

میں نے زندگی میں اس سے مہنگا کپڑا نہیں دیکھا تھا‘…

نارمل ملک

حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…