جمعرات‬‮ ، 16 اکتوبر‬‮ 2025 

افضل خان کو 2 کروڑ روپے کا قانونی نوٹس ارسال

datetime 11  ستمبر‬‮  2014
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد: الیکشن کمیشن کے موجودہ رکن جسٹس ریٹائرڈ ریاض کیانی نے پنجاب سے الیکشن کمیشن کے سابق رکن اور ایڈیشنل سیکریٹری الیکشن کمیشن افضل خان کو 2 کروڑ روپے کا نوٹس ارسال کر دیا۔

ریاض کیانی کی جانب سے ارسال کے گئے قانونی نوٹس میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ آئندہ 14 روز میں افضل خان ان پر لگائے گئے الزامات پر معافی مانگیں۔

قانونی نوٹس کے مطابق اگر سابق ایڈیشنل سیکریٹری نے الیکشن کمیشن کے رکن ریاض کیانی کو بدنام کرنے کی کوشش پر معافی نہ مانگی تو کیانی ان کے خلاف مزید قانونی چارہ جوئی کا حق محفوظ رکھتے ہیں۔

ریاض کیانی کی جانب سے قانونی نوٹس میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ افضل خان کی جانب سے ٹی وی پروگرام میں لگائے جانے والے الزامات حقائق پر مبنی نہیں ہیں جس سے ان کی شہرت کو شدید نقصان پہنچا۔

یاد رہے کہ سابق ایڈیشنل کمشنر الیکشن کمیشن افضل خان نے ایک پروگرام میں گزشتہ انتخابات میں بڑے پیمانے پر دھاندلی کا الزام عائد کیا تھا جس میں انہوں نے سابق چیف جسٹس سپریم کورٹ افتخار چوہدری اور کیانی کو اس دھاندلی کا مرکزی کردار بھی قرار دیا تھا۔

افضل خان نے الزام لگایا تھا کہ افتخار چوہدری نے الیکشن کمیشن کے مینڈیٹ کی بھی خلاف ورزی کی تھی اور ریٹرننگ افسران تعینات کیے تھے اور اپنے کردار کو مخفی رکھنے کے لیے وہ الیکشن کمشنر فخر الدین جی ابراہیم کے کردار پر اثار انداز ہوئے تھے۔

ریاض کیانی کا کہنا تھا کہ افضل خان کو ملازمت میں توسیع نہ ملنے پر وہ ناراض تھے اسی وجہ سے اب عجیب و غریب الزامات لگا رہے ہیں۔

Jamila copy

ہمارے بلاگ کے لیے لکھنا چاہتے ہیں؟

اپ ایک قلم اٹھائے اور 500 سے 1000 الفاظ کا ایک مضمون لکھیں، اور اسے [email protected] پر اپنی رابطے کی تفصیلات کے ساتہ بھیجین اور اسے شائع ھوتا دیکھ

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



افغانستان


لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…