ہفتہ‬‮ ، 07 ستمبر‬‮ 2024 

لاہور سیالکوٹ موٹر وے کیس، مرکز ی ملزم عابد علی ملہی کو مار دیا گیا ہے کیونکہ۔ ۔ 3 کرائم رپورٹرز اور ایک سینئر اینکر پرسن کے تہلکہ خیز انکشافات‎‎

datetime 1  اکتوبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)سانحہ لاہور سیالکوٹ موٹروے کے مرکزی ملزم عابد ملہی کو تاحال گرفتار نہیں کیا جا سکا۔اسی حوالے سے سینئر صحافی عمران ریاض خان کا کہنا ہے کہ مجھے 3 زبردست کرائم رپورٹرز نے بتایا ہے کہ سانحہ موٹروے کیس کا ملزم عابد ملہی  پولیس کی مدد سے ڈکیتیاں کرتا تھا۔عابد  پولیس کے کہنے پر ہی ڈکیتیاں کرتا تھا۔

پولیس والوں کےعابد کے ساتھ اچھے تعلقات تھے۔اگر عابد کو گرفتار کر کے میڈیا کے سامنے لایا جاتا ہے تو وہ بہت اہم انکشافات کرے گا کہ کس کس پولیس والے نے اس سے کون سے کام کروائے۔ایک رپورٹر نے تو مجھے یہ تک کہہ دیا کہ اس بات کا قوی امکان ہے کہ عابد علی کو مار کے دبا دیا گیا ہو اور اب اس کی لاش بھی نہیں ملے گی لیکن یہ معلومات غیر تصدیق شدہ ہیں۔لاہور سیالکوٹ موٹروے کیس کا مرکزی ملزم عابد ملہی وقوعہ کے 23 روز گزر جانے کے باوجود تاحال گرفتار نہیں کیا جاسکا۔ بتایا گیا ہے کہ ملزم کی گرفتاری کے لئے لاہور پولیس کے شعبہ انویسٹی گیشن نے آٹھ مختلف ٹیمیں تشکیل دی رکھیں تھی۔ جو تاحال ملزم کو گرفتار کرنے میں کامیاب نہیں ہوسکی۔ جبکہ دوسری طرف پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ تشکیل دی جانے والی 8 انویسٹی گیشن ٹیموں میں تعینات 4 اعلیٰ پولیس افسران سمیت انویسٹی گیشن ونگ کے 8 افسران نے آئی جی پولیس پنجاب انعام غنی سے زبانی اپنے تبادلوں کی درخواست کر رکھی ہے اور یہ پولیس افسران ان دنوں لاہور سیالکوٹ موٹروے کیس کے مرکزی ملزم عابد ملہی کی گرفتاری پر توجہ دینے کی بجائے اپنے تبادلوں میں مصروف ہیں۔ جس کے باعث پولیس افسران کی اس کیس میں دلچسپی نہ ہونے کے برابر رہ گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق پولیس افسران کے تبادلوں کی خواہش سی سی پی او لاہور عمر شیخ کی تعیناتی کے بعد پیدا ہوئی تھی۔دیا گیا ہو اور اب اس کی لاش بھی نہیں ملے گی لیکن یہ معلومات غیر تصدیق شدہ ہیں۔

پنجاب پولیس نے لاہور سیالکوٹ موٹروے پر سکیورٹی کیلئے اہلکاروں کی تعیناتی سے معذرت کر لی ،نجی ٹی وی کے مطابق لاہور سیالکوٹ موٹروے پر پولیس کی نفری تعیناتی کا معاملہ مسلسل تاخیر کا شکار ہو رہا تھا تاہم اب پولیس نے اہلکاروں کی تعیناتی سے معذرت کرتے ہوئے مراسلہ آئی جی پنجاب انعام غنی کو بھجوا دیاہے ۔

مراسلے میں کہا گیاہے کہ پولیس کو پہلے ہی نفری کی کمی کا سامنا ہے جس کے باعث وہ لاہور سیالکوٹ موٹر وے پر نفری تعینات نہیں کر سکتے۔یاد رہے کہ موٹر وے کے اس روٹ پر سکیورٹی کا کوئی انتظام نہیں جس کی وجہ سے پچھلے ماہ ایک اندوہناک واقعہ رونما ہوا تھا جس کا مرکزی ملزم عابد علی ملہی تاحال پولیس کی گرفت میں نہیں آسکا۔



کالم



سٹارٹ اِٹ نائو


ہماری کلاس میں 19 طالب علم تھے‘ ہم دنیا کے مختلف…

میڈم چیف منسٹر اور پروفیسر اطہر محبوب

میں نے 1991ء میں اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور سے…

چوم چوم کر

سمون بائلز (Simone Biles) امریکی ریاست اوہائیو کے شہر…

نیویارک کے چند مشاہدے

نیویارک میں چند حیران کن مشاہدے ہوئے‘ پہلا مشاہدہ…

نیویارک میں ہڈ حرامی

برٹرینڈ رسل ہماری نسل کا استاد تھا‘ ہم لوگوں…

نیویارک میں چند دن

مجھے پچھلے ہفتے چند دن نیویارک میں گزارنے کا…

لالچ کے گھوڑے

بادشاہ خوش نہیں تھا‘ وہ خوش رہنا چاہتا تھااور…

جنرل فیض حمید کیا کیا کرتے رہے؟(آخری حصہ)

میں یہاں آپ کو ایک اور حقیقت بھی بتاتا چلوں‘…

جنرل فیض حمید کیا کیا کرتے رہے؟

جنرل قمر جاوید باجوہ نے 29 نومبر 2016ء کو آرمی چیف…

سپیشل ٹیلنٹ یونٹ

نیویارک کے مہنگے اور پوش علاقے مین ہیٹن میں پارسنز…

شاہد صدیق قتل کیس

شاہد صدیق لاہور کے ارب پتی بزنس مین اور سیاسی…