تہران (این این آئی)ایران کی عدالت نے ایوارڈ یافتہ معروف ہدایت کار اور فلم ساز جعفر پناہی کو 5 سال قید کی سزا سنادی۔
ایرانی خبر رساں ادارے نے جعفر پناہی کے وکیل کے حوالے سے بتایا ہیکہ ایران کی انقلابی عدالت نے جعفر پناہی کے تمام اثاثے ضبط کرنیکا حکم دینے کے ساتھ2 سال کے لیے ملک چھوڑنے اور سوشل میڈیا پرکسی بھی قسم کی سرگرمی میں حصہ لینے پر بھی پابندی عائدکر دی ہے۔برطانوی میڈیا کے مطابق ایرانی خبر رساں ادارے نے اپنی رپورٹ میں جعفر پناہی پر عائد الزامات کی تفصیلات نہیں بتائیں۔خیال رہیکہ 66 سالہ ہدایت کار جعفر پناہی ایرانی حکومت پر تنقیدکے باعث پہلے بھی کئی مرتبہ گرفتار ہوچکے ہیں۔
اس سے قبل 2025 میں بھی نظام کے خلاف پروپیگنڈا سرگرمیوں کے الزام میں ان کی غیر موجودگی میں انہیں ایک سال قیدکی سزا سنائی گئی تھی، تاہم وہ رواں سال امریکا اور اسرائیل کے حملوں کے بعد مارچ میں ایران واپس آگئے تھے۔وہ موجودہ دور کے ایران کے سب سے زیادہ معروف ہدایت کاروں میں شمار ہوتے ہیں۔ گزشتہ 20 برس کے دوران وہ ایرانی حکام کی جانب سے بار بار جیل بھیجے جانے، بیرون ملک سفر پر پابندی عائد کیے جانے اور گھر میں نظر بند کیے جانے کے باوجود وہ فلمیں بناتے رہے ہیں۔



















































