ہفتہ‬‮ ، 05 ستمبر‬‮ 2026 

اداکارہ مسکان ملک سڑک کنارے دودھ کی ٹھنڈی بوتلیں فروخت کرنے پر مجبور

datetime 5  ستمبر‬‮  2026 |

کراچی (این این آئی)ماضی میں اپنی اداکاری سے ناظرین کے دل جیتنے والی نامور ٹی وی اور اسٹیج آرٹسٹ مسکان ملک آج کسمپرسی کا شکار ہیں۔

بدلتے وقت، بے روزگاری اور معاشی مشکلات نے انہیں اس مقام پر پہنچا دیا ہے کہ گزر بسر کے لیے وہ کوئٹہ میں سڑک کنارے دودھ کی ٹھنڈی بوتلیں فروخت کرنے پر مجبور ہیں۔شہرت اور روشنیوں سے دور مسکان ملک آج بیمار شوہر اور خاندان کی کفالت کے لیے سڑک کنارے دودھ کی بوتلیں فروخت کر رہی ہیں۔ان کا کہنا ہے کہ میری مجبوریاں مجھے کھینچ کر سڑک پہ لے آئی ہیں اور میں یہاں دودھ کی ٹھنڈی بوتلیں بیچ رہی ہوں، میں نے اپنے فنکار ہونے سے انکار ابھی تک نہیں کیا ہاں میں اسی انتظار میں بیٹھی ہوں کہ مجھے کام ملے گا اور میں کام کروں گی۔

مسکان ملک کا کہنا ہے کہ کرائے کے گھر میں رہتی ہوں، بجلی اور گیس کے بل کتنے آتے ہیں آپ سب کو پتہ ہے، 20، 25 ہزار روپے کا بل آ جاتا ہے اور پھر پانی کے ٹینکر اور بیماری بھی۔واضح رہے کہ مسکان ملک نے 13 سال کی عمر میں اداکاری کی دنیا میں قدم رکھا تھا، انہوں نے متعدد ٹی وی ڈراموں اور اسٹیج پر اداکاری کیجوہر دکھائے۔مسکان ملک کو حکومتی آرٹسٹ ویلفیئر فنڈ سے ماہانہ 10 ہزار روپے ملتے ہیں، عوامی حلقوں کا مطالبہ ہے کہ ایسے فنکاروں کی فلاح و بہبود کے لیے مزید مثر اقدامات کی ضرورت ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)


ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)

ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(گیارہواں حصہ)

ہم ڈاک خانے والی گلی میں رہتے تھے‘ گلی کے شروع…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دسواں حصہ)

ہمارے بچپن میں واش رومز یا ٹوائلٹس چھتوں پر ہوتے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(نواں حصہ)

مجھے مدت بعد پتا چلا میری عمر کے لوگوں کی کام…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آٹھواں حصہ)

ہم کھاریاں سے لالہ موسیٰ شفٹ ہو گئے‘ ہماری گلی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(ساتواں حصہ)

جنگ کے زمانے میں رات کے وقت بلیک آئوٹ ہو جاتا…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چھٹا حصہ)

1971ء کے آخر میں پاکستان اور بھارت کی جنگ شروع ہو…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پانچواں حصہ)

ہمارے زمانے میں بچوں کے لیے چار تحفے ہوتے تھے‘…