منگل‬‮ ، 04 اگست‬‮ 2026 

لیڈی ڈیانا کے دوست ڈاکٹر حسنات برطانیہ سے پاکستان منتقل، بڑے اسپتال کے سربراہ مقرر

datetime 24  اپریل‬‮  2026 |

اسلام آباد (نیوز ڈٰیسک)برطانیہ میں خدمات انجام دینے والے معروف ماہر امراضِ قلب ڈاکٹر حسنات خان اب پاکستان منتقل ہو گئے ہیں،

جہاں انہیں جناح انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی کا سربراہ مقرر کیا گیا ہے۔ وہ اس ادارے میں سی ای او اور ڈین کے طور پر ذمہ داریاں سنبھالیں گے۔ڈاکٹر حسنات خان کو ماضی میں برطانیہ کی شہزادی لیڈی ڈیانا نے “مسٹر ونڈرفل” کا لقب دیا تھا۔ چیئرمین وزیر اعلیٰ پنجاب ایڈوائزری کمیٹی برائے امراض قلب ڈاکٹر فرقد عالمگیر کے مطابق، ان کا انتخاب باقاعدہ انٹرویو کے عمل کے بعد کیا گیا، اور وہ خود بھی پاکستان میں خدمات انجام دینے کے خواہاں تھے۔صوبائی وزیر صحت (سپیشلائزڈ) خواجہ سلمان رفیق کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر حسنات ایک ماہر اور تجربہ کار کارڈیک سرجن ہیں، جن کی آمد سے اسپتال کی کارکردگی میں نمایاں بہتری آئے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ کارڈیک سرجری کو عالمی معیار کے مطابق استوار کیا جائے گا تاکہ مریضوں کو بہتر سہولیات فراہم کی جا سکیں۔ڈاکٹر حسنات خان 1958 میں جہلم میں پیدا ہوئے۔

انہوں نے کنگ ایڈورڈ میڈیکل کالج سے تعلیم حاصل کی اور بعد ازاں برطانیہ چلے گئے، جہاں انہوں نے رائل برومپٹن اسپتال میں بطور کارڈیالوجسٹ خدمات انجام دیں۔ 1995 میں اسی اسپتال میں ان کی ملاقات لیڈی ڈیانا سے ہوئی، جو اپنے ایک زیر علاج دوست کی عیادت کے لیے آئی تھیں، اور یہی تعلق بعد میں ان کی شہرت کا باعث بنا۔کئی سال بیرون ملک خدمات سرانجام دینے کے بعد اب ڈاکٹر حسنات خان وطن واپس آ کر ملکی صحت کے شعبے میں اپنا کردار ادا کریں گے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)


گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…