ہفتہ‬‮ ، 10 جنوری‬‮ 2026 

سر میں جوؤں کی بھرمار، ندا یاسر کے بیان نے نئی بحث چھیڑ دی

datetime 9  جنوری‬‮  2026 |

لاہور (این این آئی)معروف میزبان، اداکارہ اور پروڈیوسر ندا یاسر کے اپنے حوالے سے کیے گئے ایک انکشاف نے سوشل میڈیا پر گرما گرم بحث چھیڑ دی۔ندا یاسر اس وقت بھی مارننگ شو کی سب سے زیادہ مقبول میزبان ہیں۔ وہ طویل عرصے سے شو کی میزبانی کا منفرد اعزاز بھی اپنے پاس رکھتی ہیں۔ندایاسر نے ڈراموں میں بھی کام کیا اور ان کے والد بھی ڈراما انڈسٹری کی جانی مانی شخصیت ہیں اور شوہر یاسر نواز سے کون واقف نہیں۔تاہم ندایاسر کو اصل مقبولیت ان کے مارننگ شو سے ملی ہے جو وہ 17 سال سے مسلسل کرتی آرہی ہیں اور آج بھی یہ مقبول شو ہے۔علاوہ ازیں ندا کی ایک شہرت ان کے دلچسپ اور کبھی کبھی متنازع بیانات بھی ہیں جن پر ہمیشہ ہی سوشل میڈیا پر بحث چھڑ جاتی ہے۔

اس بار انھوں نے ایک انٹرویو میں انکشاف کیا کہ ایک وقت ایسا بھی آیا جب ان کے سر میں جوں کی بھرمار ہو گئی تھی۔ندا یاسر نے مزید بتایا کہ انھوں نے دبئی سے ہیئر ایکسٹینشنز لگوائی تھیں۔ جسے مکمل طریقے سے بالوں میں سلوایا گیا تھا اور وہ دیکھنے میں نہایت خوبصورت بھی لگ رہی تھیں۔ندا یاسر کے بقول میں لمبے بال پا کر بے حد خوش تھیں اور باقاعدگی سے ایکسٹینشنز کو شیمپو بھی کرتی تھیں۔تاہم ان کا کہنا تھا کہ شیمپو کے بعد ان کے قدرتی بال تو جلد خشک ہو جاتے تھے لیکن جس حصے میں ایکسٹینشنز لگی ہوتی تھیں وہ اکثر نم رہتا تھا جس کی وجہ سے وہ جگہ جوں کے لیے محفوظ پناہ گاہ بن گئی۔ندا یاسر نے مزید بتایا کہ میں نے فورا پارلر جا کر ہیئر ایکسٹینشنز اتروا دیں تاکہ مزید نقصان سے بچا جا سکے۔سوشل میڈیا صارفین اس انکشاف پر ملا جلا ردعمل دے رہے ہیں، کچھ لوگ ندا کی ایمانداری کو سراہ رہے ہیں کہ انھوں نے ایک ایسی چیز کا برملہ اعتراف جسے کم ہی لوگ کسی کو بتا پاتے ہیں۔ تاہم کچھ صارفین نے اس واقعے کو ان کے حد سے زیادہ ذاتی تجربات کے انکشاف کی ایک اور مثال قرار دیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پرسی پولس


شیراز ریجن کا اصل کمال پرسی پولس (Persepolis) ہے‘ یہ…

سائرس یا ذوالقرنین

میرے سامنے پتھروں کی مستطیل عمارت تھی‘ فرش کے…

ایک دن ذوالقرنین کے مقبرے پر

میدان کی پچھلی جانب پہاڑ تھے‘ ان پر تازہ برف…

کام یابی کے دو فارمولے

کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…