جمعرات‬‮ ، 01 جنوری‬‮ 2026 

جلا وطنی کے دوران یوٹیوبر رجب بٹ کا تقریبا 9 کروڑ روپے کمانے کا انکشاف

datetime 31  دسمبر‬‮  2025 |

لاہور (این این آئی)یوٹیوبر وٹک ٹاکر رجب بٹ نے بتایا ہے کہ جلا وطنی کے دوران آمدن میں کمی نہیں ہوئی ، اتنی کمائی ہو جاتی تھی جتنی عام طور پر میں یوٹیوب سے 6ماہ میں کماتا ہوں۔۔میڈیا رپورٹ کے مطابق یوٹیوبر نادر علی کے پوڈ کاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے رجب بٹ نے بتایا کہ جلاوطنی کی وجہ سے میری آمدن کم نہیں ہوئی، اگر ایک دو کروڑ کا نقصان بھی برداشت کرنا پڑا تو کوئی فرق نہیں پڑتا، میں یوٹیوب پر متحرک نہیں تھا، اسی لیے میری ویورشپ کم ہوگئی تھی۔

انہوں نے کہا کہ میرا چینل میرے دوست سنبھال رہے تھے اور میں صرف مختصر وقت کے لیے نظر آتا تھا، مجھے معلوم تھا کہ واپسی پر ویوز دوبارہ آ جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ اب میری ویورشپ واپس آ چکی ہے، ان حالات میں مجھے تقریبا ڈھائی کروڑ کا نقصان برداشت کرنا پڑا۔اس موقع پر ندیم نانی والا نے کہا کہ رجب بٹ نے ان دنوں یوٹیوب تو نہیں کیا، لیکن روزانہ ٹک ٹاک لائیو آتے رہے، آپ کو معلوم ہے انہوں نے کتنی کمائی کی؟ اتنی ہی رقم جتنی ڈکی نے چوہدری سرفراز کو بائنینس کے ذریعے دی تھی۔ندیم نانی والا کے جواب پر نادر علی نے کہا کہ 15کروڑ روپے؟ جس پر رجب بٹ کے ٹک ٹاکر دوست نے کہا کہ نہیں تقریبا 9کروڑ روپے، مجھے اس لئے پتہ ہے کیونکہ میں ہی اس کے تمام وڈراولز خود چیک کرتا ہوں۔رجب بٹ نے کہا کہ یہ سب مجھے اپنے روزگار کیلئے کرنا پڑا، میں روزانہ 2سے 3گھنٹے ٹک ٹاک پر لائیو آتا تھا اور اتنی کمائی ہو جاتی تھی جتنی عام طور پر میں یوٹیوب سے 6ماہ میں کماتا ہوں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کام یابی کے دو فارمولے


کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…