واشنگٹن(این این آئی)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بیوٹی پارلر کی چین چلانے والی خاتون وکیل مورا نامدار کو اہم عہدے پر تعینات کردیا۔غیرملکی میڈیاکے مطابق مورا نامدار کو اسسٹنٹ سیکرٹری آف اسٹیٹ برائے قونصلر معاملات کے طور پر مقرر کیا گیا جس میں وہ ویزا منظوری، سفری قوانین، پاسپورٹ جاری اور منسوخ کرنے جیسے اہم فیصلے کریں گی۔
مورا نامدار نہ صرف تجربہ کار وکیل ہیں بلکہ وہ ٹیکساس میں اپنی بیوٹی پارلرز کی چین بھی چلاتی ہیں، وہ پہلے بھی ٹرمپ کے پہلے دور میں عارضی طور پر اسی شعبے میں کام کر چکی ہیں۔کچھ حلقوں نے ان کے نامزد ہونے پر حیرت کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ وہ بیوٹی بزنس چلاتی ہیں تاہم ان کے حامیوں نے کہاکہ وہ قانون دان بھی ہیں اور پہلے بھی اس شعبے کا تجربہ رکھتی ہیں۔















































