جمعہ‬‮ ، 02 جنوری‬‮ 2026 

نیٹ فلکس لیاری پر سیریز بنانے کا خواہشمند، مرکزی کردار میرا ہوگا، نبیل گبول

datetime 25  دسمبر‬‮  2025 |

اسلام آباد (این این آئی)پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما اور سابق وفاقی وزیر نبیل گبول نے دعویٰ کیا ہے کہ عالمی اسٹریمنگ پلیٹ فارم نیٹ فلکس کراچی کے علاقے لیاری پر سیریز بنانے پر کام کر رہا ہے۔ایک بیان میں انہوںنے کہاکہ یہ مجوزہ منصوبہ تین سیزنز پر مشتمل ہوگا اور اس میں لیاری کی اصل سماجی ساخت، سیاسی کشمکش، طاقت کے مراکز اور زمینی حقائق کو اجاگر کیا جائے گا۔

نبیل گبول نے کہاکہ نیٹ فلکس کی پروڈکشن ٹیم نے ان سے رابطہ کیا ہے اور مارچ میں پاکستان آنے کا بھی ارادہ رکھتی ہے تاکہ منصوبے پر مزید بات چیت کی جا سکے،ان کے بقول اس سیریز کا مقصد غیر ملکی فلموں اور ڈراموں میں لیاری کی یکطرفہ اور منفی عکاسی کا جواب دینا ہے۔نبیل گبول کے دعوے کا سب سے توجہ حاصل کرنے والا پہلو ممکنہ طور پر فلم کی کاسٹنگ ہے۔ان کے مطابق سیریز کے لیے برازیل کے معروف اداکار ویگنر مورا کو کاسٹ کرنے میں دلچسپی ظاہر کی گئی ہے جنہوں نے نیٹ فلکس سیریز نارکوس میں پابلو ایسکوبار کا مشہور کردار ادا کیا تھا۔نبیل گبول نے کہا کہ یہ کردار ان کی اپنی سیاسی زندگی اور لیاری میں تجربات سے متاثر ہو سکتا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ایک دن ذوالقرنین کے مقبرے پر


میدان کی پچھلی جانب پہاڑ تھے‘ ان پر تازہ برف…

کام یابی کے دو فارمولے

کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…