لاہور(این این آئی) یوٹیوبر سعد الرحمان عرف ڈکی بھائی جوا ایپس کی تشہیر اور ترغیب کے مقدمے میں ضلع کچہری لاہور میں پیش ہوئے، اس دوران انہوں نے عدالت میں بیان حلفی جمع کروادیا۔ بیان حلفی میں ڈکی بھائی نے کہا کہ یوٹیوب چینل حوالے کیا جائے، 17ویڈیوز پر این سی سی آئی اے نے اعتراض کیا تھا، ان 17ویڈیوز کے ساتھ کوئی چھیڑ چھاڑ نہیں کی جائے گی۔بیان حلفی میں مزید کہا گیا کہ ان 17ویڈیوز کو نہ ڈیلیٹ کیا جائے گا اور نہ ایڈٹ کیا جائے گا جبکہ یہ یوٹیوب چینل ہی میرا واحد ذریعہ معاش ہے، یوٹیوب چینل کی مین ایکسس نہ ہونے کے باعث مالی خسارہ کا سامنا ہے۔
بعد ازاں، عدالت نے این سی سی آئی اے سے معاملہ پر جواب طلب کر لیا۔خیال رہے کہ ڈکی بھائی کو 17اگست کو جوا ایپس کے ذریعے منی لانڈرنگ کے الزام میں لاہور ایئرپورٹ سے بیرون ملک جاتے ہوئے گرفتار کیا گیا تھا۔لاہور ہائیکورٹ نے 10لاکھ روپے کے مچلکوں کے عوض یوٹیوبر ڈکی بھائی کی درخواست ضمانت منظور کی تھی اور انہیں 26نومبر کو ضمانت پر رہا کردیا گیا تھا۔چند روز قبل، ضمانت پر رہائی کے بعد سے ڈکی بھائی نے دوبارہ یوٹیوب پر واپسی کی اور انہوں نے گزشتہ ویڈیو میں اپنے وی لاگ کی کمائی سے متعلق کھل کر گفتگو کی۔














































