اسلام آباد (نیوز ڈیسک) معروف پاکستانی اینکر اور انفوٹینمنٹ پروگرام “سنو تو سہی” کی میزبان حنا نیازی اس وقت سوشل میڈیا پر خاصی توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہیں، تاہم اس مرتبہ وجہ ان کا پروگرام نہیں بلکہ ان کی نجی زندگی ہے۔
حنا نیازی نے حال ہی میں اپنی پسند سے شادی کی، اور شادی کی مختلف تقریبات میں ان کے دلکش انداز نے شائقین کی خوب پذیرائی حاصل کی۔ ریسپشن کے بعد ہونے والے ان کے آفیشل فوٹو شوٹ کی ایک ویڈیو گزشتہ چند دنوں سے سوشل میڈیا پر تیزی سے مقبول ہو رہی ہے۔
ویڈیو سامنے آنے کے بعد سوشل میڈیا صارفین کی آراء دو حصوں میں تقسیم ہوگئیں۔
نوجوانوں کی بڑی تعداد نے حنا نیازی کا دفاع کرتے ہوئے کہا کہ شوہر کو بوسہ دینا کوئی قابلِ اعتراض عمل نہیں، کیونکہ یہ ان کی ذاتی زندگی ہے اور دونوں شادی شدہ ہیں۔ ایک صارف نے لکھا کہ ذاتی لمحے کو غیر ضروری تنقید کا نشانہ نہیں بنانا چاہیے۔
دوسری طرف کچھ صارفین نے اس عمل کو مقامی روایات اور معاشرتی اقدار کے خلاف قرار دیا، جبکہ چند افراد نے یہ بھی کہا کہ حنا نیازی مغربی طرزِ زندگی سے متاثر ہوتی جا رہی ہیں۔
View this post on Instagram















































