لاہور (این این آئی)یوٹیوبر سعد الرحمان عرف ڈکی بھائی سے مبینہ رشوت کے مقدمے میں اہم پیش رفت سامنے آ گئی ۔ نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی کے تین اہلکاروں کی جانب سے دائر کی گئی ضمانت کی درخواستوں پر سماعت اسپیشل سنٹرل کورٹ میں ہوئی۔
عدالت نے سلمان عزیز، اسسٹنٹ ڈائریکٹر مجتبیٰ اور انسپکٹر علی رضا کی ضمانت کی درخواستوں پر کارروائی کرتے ہوئے سماعت 19دسمبر تک ملتوی کر دی۔ عدالت نے آئندہ سماعت پر فریقین کے وکلاء کو تفصیلی دلائل دینے کی ہدایت بھی جاری کی ہے۔واضح رہے کہ یہ مقدمہ معروف یوٹیوبر سعد الرحمان عرف ڈکی بھائی سے مبینہ رشوت کے الزامات سے متعلق ہے، جس کی تحقیقات نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی کر رہی ہے۔















































