بدھ‬‮ ، 17 دسمبر‬‮ 2025 

کیا رونالڈو فلمی دنیا میں قدم رکھنے والے ہیں؟ کونسی فلم کا حصہ ہوں گے؟

datetime 17  دسمبر‬‮  2025 |

نیویارک (این این آئی)ہالی ووڈ کی مشہور ایکشن فلم سیریز” فاسٹ اینڈ فیورس” میں فٹبال کے عالمی سپر اسٹار کرسٹیانو رونالڈو کی شمولیت کے امکانات پر قیاس آرائیاں تیز ہوگئیں، فلم کے مرکزی اداکار وِن ڈیزل نے دلچسپ اشارہ دے دیا۔

وِن ڈیزل نے انسٹاگرام پر کرسٹیانو رونالڈو کے ساتھ اپنی تصویر شیئر کرتے ہوئے ایسا کیپشن لکھا جس نے مداحوں کو پرجوش کر دیا۔ انہوں نے لکھا کہ سب پوچھ رہے تھے کیا وہ فاسٹ مِتھالوجی کا حصہ ہوں گے؟ میں بتاتا چلوں، وہ واقعی اصل ہیں، ہم نے ان کے لیے ایک کردار لکھ دیا ہے۔اس بیان کے بعد سوشل میڈیا پر مداحوں کا جوش دیدنی ہوگیا، ایک صارف نے تبصرہ کیا کہ جی ٹی اے 6 سے پہلے فاسٹ ایکس میں رونالڈو کا آنا ناقابلِ یقین ہے، جبکہ ایک اور نے لکھا دنیا اگلی فاسٹ مِتھالوجی دیکھنے کے لیے بے چین ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق فاسٹ اینڈ فیورس 11کا ممکنہ نام فاسٹ فارایور رکھا گیا ہے، جو 2001 میں شروع ہونے والی اس فلمی فرنچائز کا آخری باب ہوگا۔اگرچہ فلم کی پروڈکشن میں تاخیر کا سامنا رہا ہے، تاہم اسے 2026 میں ریلیز کرنے کا ہدف مقرر کیا گیا، جس سے رونالڈو کی شمولیت کے امکانات مزید بڑھ گئے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ویل ڈن شہباز شریف


بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(دوسرا حصہ)

عمران خان میاں نواز شریف کو لندن نہیں بھجوانا…