جمعرات‬‮ ، 18 دسمبر‬‮ 2025 

یوٹیوبر رجب بٹ اور ندیم نانی والا برطانیہ سے بے دخلی کے بعد پاکستان واپس پہنچ گئے

datetime 10  دسمبر‬‮  2025 |

اسلام آباد (این این آئی)برطانیہ سے بے دخلی کے بعد یوٹیوبر اور سوشل میڈیا انفلوئنسر رجب بٹ اور ندیم نانی والا پاکستان واپس پہنچ گئے۔ دونوں یوٹیوبر برطانیہ سے برٹش ایئرویز کی پرواز بی اے 2161 کے ذریعے اسلام آباد پہنچے۔جہاز میں دونوں نے اپنی تصاویر بناکر شیئر کیں جبکہ ان کے استقبال کیلیے ٹک ٹاکرز، سوشل میڈیا انفلوئنسز کی بڑی تعداد اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پہنچی۔ایئرپورٹ ذرائع کے مطابق پاکستان واپس پہنچنے کے بعد اسلام آباد ایئرپورٹ پر دونوں کی ایمیگریشن کا عمل مکمل کرلیا گیا جس کے بعد وہ گھروں کو روانہ ہوگئے۔قبل ازیں اسلام آباد ہائی کورٹ نے گیمبلنگ ایپ اور سائبر کرائم کے کیسز میں یوٹیوبر رجب بٹ اور ٹک ٹاکر ندیم نانی والا کی کل تک کے لیے حفاظتی ضمانت منظور کرتے ہوئے انہیں اسلام آباد ائیرپورٹ پر لینڈ کرنے پر گرفتار نہ کرنے کا حکم دے دیا۔

اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس انعام امین منہاس نے گیمبلنگ ایپ اور سائبر کرائم کے کیسز میں ملزمان کی حفاظتی ضمانت کی درخواست پر سماعت کی تھی۔درخواست گزاروں کی جانب سے وکیل احد کھوکھر عدالت میں پیش ہوئے اور بتایا کہ ان کے موکلان وطن واپس آکر مقدمات کا سامنا کرنا چاہتے ہیں۔ انہیں وطن واپسی پر گرفتار نہ کرنے اور ٹرائل کورٹ میں پیش ہونے کے لئے حفاظتی ضمانت دی جائے۔عدالت نے یوٹیوبر رجب بٹ اور ٹک ٹاکر ندیم نانی والا کو اسلام آباد ائیرپورٹ لینڈ کرنے پر گرفتار نہ کرنے کا حکم دیتے ہوئے دونوں کو اسلام آباد ہائیکورٹ میں پیش ہونے کی ہدایت کی ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ روز برطانیہ نے پاکستانی یوٹیوبر رجب بٹ کو ملک بدر کیا تھا، جس کے بعد وہ پاکستان کیلیے روانہ ہوئے۔رجب بٹ کی ملک بدری کی وجہ ان کا برطانوی ویزے کی منسوخی بنا اور ہوم ڈیپارٹمنٹ نے یوٹیوبر کو تحریری طور پر آگاہ کردیا تھا جبکہ اس سے قبل ان کے پاس 2027تک کا ویزہ تھا۔رجب بٹ نے اعلان کیا ہے کہ وہ محکمہ داخلہ کے فیصلے کے خلاف اپیل کریں گے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



جو نہیں آتا اس کی قدر


’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…