اتوار‬‮ ، 07 دسمبر‬‮ 2025 

ٹک ٹاکر پیاری مریم کے انتقال سے قبل کا آخری ولاگ وائرل

datetime 6  دسمبر‬‮  2025 |

اسلام آباد(این این آئی)معروف ٹک ٹاکر پیاری مریم دوران زچگی انتقال کر گئیں، ان کی وفات نے سوشل میڈیا پر گہرے افسوس اور صدمے کی فضا پیدا کر دی ہے، ان کے انتقال کے بعد ان کے آخری وی لاگ نے سوشل میڈیا پر نئی بحث چھیڑ دی۔پیاری مریم کے آخری وی لاگ کے مختلف کلپس سوشل میڈیا صارفین کی توجہ کا مرکز بنے ہوئے ہیں۔ ان ویڈیوز میں وہ اپنے حمل کے روزمرہ معمولات، بچوں کیلئے کی جانے والی خریداری اور اپنے گھر والوں کی خوشی کے بارے میں بات کرتی دکھائی دیتی ہیں۔ٹک ٹاکر پیاری مریم نے ایک وی لاگ میں بتایا تھا کہ وہ ہر تفصیل اپنے مداحوں سے اس لیے شیئر کرتی ہیں تاکہ لوگ ان کی اور ان کے آنے والے بچوں کی خوشحالی کیلئے دعا کریں۔

مریم اور ان کے شوہر نے کئی مواقع پر والدین بننے کی خوشی کا اظہار کیا تھا اور امید ظاہر کی تھی کہ زچگی کا مرحلہ بخیر و خوبی گزر جائے گا تاہم ان کی اچانک موت نے مداحوں اور سوشل میڈیا صارفین کو شدید غمزدہ کردیا۔سوشل میڈیا پر متعدد صارفین نے کہاکہ مسلسل نمائش اور ہر چیز کو عوام کے ساتھ شیئر کرنے کی وجہ سے وہ نظر بد کا شکار ہوئیں۔ بہت سے افراد نے لکھاکہ جو لوگ شہرت میں ہوتے ہیں وہ ہمیشہ مثبت نظر کا سامنا نہیں کرتے اور ان کے خیال میں یہی ان کی وفات کی وجہ بنی۔صارفین نے اس بات پر اتفاق کیا کہ مریم کی موت نظر بد کی وجہ سے ہوئی، اگرچہ اس بارے میں کوئی تصدیق موجود نہیں۔ایک مداح نے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ کون جانتا تھا کہ وہ پھر کبھی یہ خوشیاں نہیں دیکھ پائے گی۔ اس نے مریم کی مغفرت اور خاندان کے لیے صبر کی دعا بھی کی۔ ایک اور صارف نے کہا کہ زندگی اور موت اللہ کے ہاتھ میں ہے۔پیاری مریم کی وفات نے انٹرنیٹ پر سوگ کی کیفیت پیدا کر دی ہے اور لوگ ان کی یاد میں نہ صرف تعزیتی پیغامات لکھ رہے ہیں بلکہ ان کے آخری لمحات اور وی لاگز کے بارے میں بھی گفتگو کر رہے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات


میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(دوسرا حصہ)

عمران خان میاں نواز شریف کو لندن نہیں بھجوانا…

جنرل فیض حمید کے کارنامے

ارشد ملک سیشن جج تھے‘ یہ 2018ء میں احتساب عدالت…

عمران خان کی برکت

ہم نیویارک کے ٹائم سکوائر میں گھوم رہے تھے‘ ہمارے…

70برے لوگ

ڈاکٹر اسلم میرے دوست تھے‘ پولٹری کے بزنس سے وابستہ…

ایکسپریس کے بعد(آخری حصہ)

مجھے جون میں دل کی تکلیف ہوئی‘ چیک اپ کرایا تو…