لاہور- معروف یوٹیوبر سعد الرحمان المعروف ڈکی بھائی کو کیمپ جیل سے رہا کر دیا گیا ہے۔ عدالت کی جانب سے آج روبکار جاری کیے جانے کے بعد انہیں جیل حکام نے ضابطے مکمل ہونے پر چھوڑ دیا۔یاد رہے کہ لاہور ہائیکورٹ نے آن لائن جوئے سے متعلق ایپس کی تشہیر کے کیس میں ڈکی بھائی کی ضمانت منظور کرتے ہوئے 10 لاکھ روپے کے مچلکے جمع کرانے کا حکم دیا تھا۔ گزشتہ روز کاغذی کارروائی مکمل نہ ہونے کی وجہ سے رہائی ممکن نہیں ہو سکی تھی، تاہم آج جوڈیشل مجسٹریٹ نعیم بھٹو نے رہائی کا حکم دیتے ہوئے واضح کیا کہ اگر ڈکی بھائی کسی اور کیس میں مطلوب نہیں ہیں تو انہیں فوراً آزاد کیا جائے۔
ڈکی بھائی کے خلاف ایف آئی اے کے نیشنل کرائم ایجنسی ونگ (NCIA) میں آن لائن جوا فروغ دینے کے الزام میں مقدمہ درج ہے اور حکام کے مطابق تفتیش اب بھی جاری ہےرہائی کے وقت ڈکی بھائی کے اہلِ خانہ اور قریبی دوست بڑی تعداد میں موجود تھے، جو اُن کی جیل سے باہر آمد پر خوش نظر آئے۔















































