پیر‬‮ ، 12 جنوری‬‮ 2026 

موٹی بیویوں کا وزن کم کرانے کیلئے نادیہ خان کا شوہروں کو دلچسپ مشورہ

datetime 26  ‬‮نومبر‬‮  2025 |

لاہور (این این آئی)خواتین کے بڑھتے ہوئے وزن سے شوہروں کی پریشانی کو دیکھتے ہوئے نادیہ خان نے انھیں ایک دلچسپ اور آزمودہ مشورہ دیا ہے۔نٹ کھٹ نادیہ خان پاکستانی شوبز کی ہمیشہ چٹ پٹی رائے دینے والی ملکہ سمجھی جاتی ہیں جس کا ثبوت انھوں نے حال ہی میں دیدیا۔میزبان اور اداکارہ نادیہ خان نے مارننگ شو میں ایک ایسا مشورہ دے ڈالا جس سے نہ صرف شوہر چونک اٹھے بلکہ ان بیویاں بھی خبردار ہوگئیں۔بیویوں کا وزن کم کرانے کا مشورہ دیتے ہوئے نادیہ خان نے کہا کہ انھیں براہ راست نہ ٹوکیں بلکہ یہ کہیں کہ یار میں موٹا ہو رہا ہوں اور بے ہنگم دکھائی دے رہا ہوں اب مجھے رات میں کم کھانا دیا کرو۔

نادیہ خان کے بقول جیسے ہی شوہر اپنا وزن کم کرنے کا یہ ڈراما کریں گے ان کی بیویاں فورا کہیں گی کہ ارے نہیں!میں موٹی ہو رہی ہوں، آپ تو سمارٹ ہیں مجھے وزن کم کرنا ہے۔اداکارہ نادیہ خان نے ہنستے ہوئے کہا کہ چند دن میں موٹی بیویاں اپنا وزن کم کرنے کے لیے سنجیدہ ہو جائیں گی۔نادیہ خان کے بقول میں نے اپنے گھر میں بھی سب کے ساتھ یہی فارمولا چلایا اور میری جیم کی روٹین دیکھ کر پورا گھر ورزش پر لگ گیا ہے۔میزبان و اداکارہ نادیہ خان نے کہا کہ جو شوہر یہ کہتے ہیں میری بیوی موٹی ہے تو کوئی بات نہیں وہ دراصل یہ چاہتے ہیں ان کی بیوی جلد مرجائے۔ یہ محبت نہیں لاپروائی ہے۔اس موقع پر انھوں نے موٹاپے کے طبی نقصان گنواتے ہوئے کہا کہ موٹاپا کئی بیماریوں کا سبب بنتا ہے۔ جیسے شوگر گردے اور دل کے امراض وغیرہ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سہیل آفریدی کا آخری جلسہ


وہ جنرل کے سامنے بیٹھا‘ تھوڑی دیر دائیں بائیں…

ذورین نظامانی غلط نہیں کہہ رہا

والد صاحب نے مجھے پکڑ لیا‘ ان کے ہاتھ میں جوتا…

پرسی پولس

شیراز ریجن کا اصل کمال پرسی پولس (Persepolis) ہے‘ یہ…

سائرس یا ذوالقرنین

میرے سامنے پتھروں کی مستطیل عمارت تھی‘ فرش کے…

ایک دن ذوالقرنین کے مقبرے پر

میدان کی پچھلی جانب پہاڑ تھے‘ ان پر تازہ برف…

کام یابی کے دو فارمولے

کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…