لاہور — لاہور ہائیکورٹ نے جوئے کی ایپلیکیشنز کی تشہیر کے مقدمے میں گرفتار یوٹیوبر سعد الرحمان المعروف ڈکی کی ضمانت کی درخواست منظور کر دی۔عدالت نے جسٹس شہرام سرور چوہدری کی سربراہی میں سماعت کے دوران ضمانت کی درخواست پر فیصلہ سناتے ہوئے ملزم کو 10 لاکھ روپے کے مچلکوں کے عوض رہا کرنے کی منظوری دی۔ این سی سی آئی اے نے سعد الرحمان کے خلاف مقدمہ درج کر رکھا ہے۔















































