بدھ‬‮ ، 15 جولائی‬‮ 2026 

ماہیما چوہدری نے دوسری شادی کرلی؟حقیقت سامنے آگئی

datetime 31  اکتوبر‬‮  2025 |

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) بالی ووڈ کی مشہور اداکارہ ماہیما چوہدری اور اداکار سنجے مشرا کی شادی سے متعلق گردش کرنے والی خبروں کی حقیقت آخرکار سامنے آگئی۔ذرائع کے مطابق، ماہیما چوہدری — جو فلموں پردیس، دھڑکن اور ایمرجنسی میں اپنی شاندار اداکاری کے لیے جانی جاتی ہیں — کے بارے میں سوشل میڈیا پر یہ دعویٰ کیا جا رہا تھا کہ انہوں نے سنجے مشرا سے شادی کر لی ہے۔ تاہم، یہ تمام خبریں بے بنیاد ثابت ہوئیں۔درحقیقت، دونوں فنکاروں کی شادی کی وائرل ویڈیو ان کی نئی فلم درلبھ پرساد کی دوسری شادی کی پروموشن کا حصہ تھی۔

فلم کی ہدایتکاری سدھانت راج نے کی ہے، جب کہ دیگر کاسٹ میں دیویتا جونیجا، پرت کمانی اور آشی توش رانا شامل ہیں۔ویڈیو منظر عام پر آنے کے بعد مداحوں اور صارفین نے یہ قیاس آرائیاں شروع کر دی تھیں کہ ماہیما چوہدری نے برسوں بعد دوبارہ شادی کر لی ہے، لیکن اب یہ واضح ہو گیا ہے کہ یہ سب فلم کی تشہیر کے لیے تھا۔ذاتی زندگی کے حوالے سے بات کی جائے تو ماہیما چوہدری 2006 میں معروف آرکیٹیکٹ اور بزنس مین بوبی مکھرجی کے ساتھ رشتۂ ازدواج میں منسلک ہوئیں۔ 2007 میں ان کے ہاں بیٹی آریانا کی پیدائش ہوئی، تاہم 2013 میں دونوں کے درمیان علیحدگی ہو گئی۔ایک پرانے انٹرویو میں ماہیما نے اعتراف کیا تھا کہ شوہر سے علیحدگی کے بعد بیٹی کی پرورش اور پیشہ ورانہ زندگی کو ایک ساتھ سنبھالنا ان کے لیے نہایت مشکل ثابت ہوا۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ علیحدگی سے قبل انہیں دو بار اسقاط حمل کے صدمے سے گزرنا پڑا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)


سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…