جمعرات‬‮ ، 26 مارچ‬‮ 2026 

ذہنی دباؤ کی وجہ سے دل کا دورہ پڑا، صبا قمر کا انکشاف

datetime 30  اکتوبر‬‮  2025 |

کراچی (این این آئی)پاکستان کی نامور اداکارہ صبا قمر نے انکشاف کیا ہے ذہنی دبا ئوکے باعث دل کا معمولی دورہ پڑا جس کے اگلے ہی روز میری انجیوگرافی کی گئی۔صبا قمر نے حال ہی میں ایک انٹرویو دیا جس دوران انھوں نے اپنے کیرئیر سمیت مختلف موضوعات پر گفتگو کی۔ذہنی صحت کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے صبا قمر نے انکشاف کیا کہ ہم سب سمجھتے ہیں کہ ہم بہت مضبوط ہیں، ہر قسم کے حالات کا سامنا کر لیں گے لیکن یہ حالات ایک دن ہارٹ اٹیک، انزائٹی اور ڈپریشن کی صورت بھی اختیار کر سکتے ہیں۔

صبا قمر کا کہنا تھا حال ہی میں نے ان بیماریوں کا سامنا کیا ہے، مجھے ذہنی دبا ئوکی وجہ سے معمولی ہارٹ اٹیک ہوا جس کے اگلے ہی روز میری انجیو گرافی کی گئی لیکن اللہ کا شکر ہے کہ میں اب بہتر ہوں ۔اداکارہ کا کہناتھا کہ ڈاکٹرز نے مجھے ہارٹ اٹیک کی 20 وجوہات بتائیں، لازمی نہیں کہ ہارٹ اٹیک صرف کولیسٹرول کی وجہ سے ہی ہو، بعض اوقات تنائو ، کوئی تکلیف بھی آپ کے جسمانی اعضا کو تباہ کر رہی ہوتی ہے، ہم آج تک ذہنی صحت کو سنجیدہ نہیں لیتے جو کہ سب سے زیادہ اہم ہے لیکن میں لوگوں کو یہی کہنا چاہوں گی کہ ذہنی صحت کو نظر انداز نہ کریں۔یاد رہے کہ رواں برس یکم اگست کو اداکارہ صبا قمر کو دوران شوٹنگ اچانک طبیعت خراب ہونے پر اسپتال میں داخل کروایا گیا تھا، بعد ازاں فیملی ذرائع نے بتایا تھا کہ ڈاکٹروں نے صبا قمر کو ایک ماہ آرام کا مشورہ دیا ہے ۔



کالم



ہیکل سلیمانی


اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہب کی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…