ہفتہ‬‮ ، 20 دسمبر‬‮ 2025 

رجنی کانت سمیت بالی ووڈ ستاروں کو بم سے اڑانے کی دھمکیاں ملنے لگیں

datetime 29  اکتوبر‬‮  2025 |

ممبئی (این این آئی)بھارتی فلم انڈسٹری کے معروف اداکار رجنی کانت اور دھنوش کو گھر میں بم نصب کیے جانے کی دھمکی آمیز ای میلز موصول ہوئیں جس کے بعد چنئی پولیس نے فوری طور پر تحقیقات کا آغاز کردیا۔تامل ناڈو پولیس کے مطابق ریاستی ڈائریکٹر جنرل آف پولیس (ڈی جی پی)کو دو ای میلز موصول ہوئیں جن میں دعوی کیا گیا تھا کہ رجنی کانت اور دھنوش کے گھروں میں دھماکا خیز مواد رکھا گیا ہے۔ اطلاع ملتے ہی تینام پیٹ پولیس اور بم ڈسپوزل اسکواڈ رجنی کانت کی رہائش گاہ پر حفاظتی جانچ کے لیے پہنچ گئے۔

پولیس کے مطابق پہلی ای میل پیر کی صبح تقریبا ساڑھے آٹھ بجے موصول ہوئی، جس پر فوری کارروائی کی گئی، تاہم اداکار کے سیکیورٹی عملے نے بتایا کہ گھر میں کسی مشکوک شخص کے داخل ہونے یا غیر معمولی سرگرمی کا کوئی واقعہ پیش نہیں آیا۔ ان کے مطابق ممکنہ طور پر یہ ایک جھوٹی اطلاع تھی، اسی لیے انہوں نے بم اسکواڈ کی خدمات لینے سے معذرت کر لی۔اسی روز شام تقریبا ساڑھے چھ بجے ایک اور ای میل موصول ہوئی، لیکن اس بار بھی رجنی کانت کی ٹیم نے سیکیورٹی چیک کی اجازت نہیں دی۔ بعدازاں اداکار دھنوش کو بھی اسی نوعیت کی دھمکی موصول ہوئی، تاہم انہوں نے بھی پولیس کی مدد لینے سے انکار کیا۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ حالیہ دنوں میں کئی مشہور شخصیات کو ایسے ہی جعلی بم دھماکوں کی ای میلز موصول ہوئی ہیں۔ سائبر کرائم ونگ نے ای میلز کے ماخذ کا سراغ لگانے کے لیے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

ذرائع کے مطابق اس سے قبل 2 اکتوبر کو بھی ڈی جی پی کو دھمکی آمیز ای میلز بھیجی گئی تھیں، جن میں مختلف وی آئی پیز کے دفاتر اور رہائش گاہوں پر بم نصب ہونے کا دعوی کیا گیا تھا، جن میں اداکارہ تریشا کرشنن کا تینام پیٹ میں واقع گھر اور شیکھر کا منڈاویلی میں گھر بھی شامل تھے۔یاد رہے کہ 9 اکتوبر کو پولیس نے ایک 37 سالہ شخص کو گرفتار کیا تھا جس نے تاملگا ویتری کزگم کے سربراہ وجے کی رہائش گاہ پر بم رکھنے کی جھوٹی دھمکی دی تھی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ تازہ واقعے میں بھی اسی نوعیت کے عناصر کے ملوث ہونے کا امکان ہے۔



کالم



جو نہیں آتا اس کی قدر


’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…