جمعرات‬‮ ، 06 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

فرحانہ بھٹ کے رویے کے بارے میں سلمان خان کے متنازع کمنٹ انھیں مہنگے پڑ گئے

datetime 28  اکتوبر‬‮  2025
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی (این این آئی)بگ باس 19 کی کنٹیسٹنٹ فرحانہ بھٹ کے بارے میں ریمارکس پر انٹرنیٹ صارفین نے سلمان خان و خواتین کے خلاف تعصب رکھنے والا قرار دے دیا۔بگ باس 19 کے ایک ٹاسک کے دوران دلی سے تعلق رکھنے والی بھارتی اداکارہ اشنور کور نے فرحانہ کے بارے میں منفی ریمارکس دیے اور کہا کہ وہ ہائوس میں منفیت پھیلاتی ہیں، ایمانداری سے پوچھیں تو مجھے نہیں معلوم کہ ہائوس کے باہر ان کا سفر کیسا ہوگا؟ جس کے بعد سلمان خان نے ہائوس میں فرحانہ کے رویے پر تبصرہ کیا۔

فرحانہ بھٹ کے رویے کے بارے میں سلمان خان کے متنازع کمنٹ انھیں مہنگے پڑ گئے کیونکہ اب سوشل میڈیا پر انھیں کڑی تنقید کا سامنا ہے۔ سلمان خان نے اختتام ہفتہ پر بگ باس 19 کی قسط کے دوران فرحانہ کا مذاق اڑاتے ہوئے کہا کہ وہ گالی دیتی ہیں۔ پھر طنزا کہا کہ وہ بالکل ویسی ہی بہو ہیں جیسی لوگ چاہتے ہیں۔ ان کے اس تبصرے نے سوشل میڈیا پر غصے کی لہر دوڑا دی ہے اور لوگوں کا کہنا ہے کہ ان کے الفاظ میں خواتین سے نفرت اور تعصب جھلکتا ہے۔اس موقع پر سلمان خان نے ہنستے ہوئے جو کچھ کہا وہ کچھ یوں تھا: جب انکی شادی بیاہ کی بات ہوگی تو گھر والے پوچھیں گے کہ لڑکی کیسی ہے؟ اوہو یہ تو گالیاں بکتی ہے، جھگڑے کرتی اور پلیٹ توڑتی ہے، ہمیں یہی بہو چاہیے۔ بچے کی زندگی برباد کردے گی۔ ہمیں اپنے بچے کے لیے ایسی ہی پیس ایکٹیوسٹ کی تلاش تھی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آئوٹ آف سلیبس


لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…