جمعرات‬‮ ، 06 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

وصیت سے متعلق نادیہ افگن کا بیان وائرل

datetime 27  اکتوبر‬‮  2025
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی)اداکارہ نادیہ افگن نے اپنی ایک حالیہ انسٹاگرام اسٹوری میں معاشرتی رویوں پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اپنی وفات کے وقت یہ وصیت کریں گی کہ ان کے جنازے میں کسی کو کھانا نہ کھلایا جائے۔انسٹاگرام اسٹوری میں اداکارہ نے بتایا کہ والد کے انتقال کے موقع پر انہیں سب سے زیادہ دکھ اس بات کا ہوا کہ کالونی کے انچارج ان کے پاس آئے اور سب سے پہلے یہ سوال کیا کہ کرسیاں، ٹینٹ اور کھانے کا انتظام کہاں سے کروانا ہے۔

نادیہ افگن نے کہا کہ اس دن وہ دیر رات تک مہمانوں کی خاطر تواضع اور کھانے کے انتظامات میں مصروف رہیں، جبکہ وہ خود شدید غم اور صدمے میں تھیں جبکہ غم کے اس موقع پر لوگوں کی توجہ دکھ اور تعزیت کے بجائے روایتی انتظامات پر مرکوز تھی۔اداکارہ نے کہاکہ اس تجربے نے گہرائی سے متاثر کیا ،چاہتی ہوں کہ انتقال کے وقت ایسا منظر دوبارہ نہ دہرایا جائے، اس لئے وصیت کروں گی کہ میرے انتقال پر کسی کو کھانا نہ کھلایا جائے پھر جس کو آنا ہے آئے نہیں آنا نہ آئے۔نادیہ افگن کا یہ بیان سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہا ہے جس پر صارفین کی جانب سے بھی ردعمل سامنے آرہا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آئوٹ آف سلیبس


لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…