منگل‬‮ ، 13 جنوری‬‮ 2026 

حرا مانی کی بولڈ ساڑھی نے سوشل میڈیا پر طوفان برپا کر دیا

datetime 24  اکتوبر‬‮  2025 |

کراچی (این این آئی)پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ، گلوکارہ اور میزبان حرا مانی ایک بار پھر سوشل میڈیا پر اپنی بولڈ تصاویر کے باعث شدید تنقید کی زد میں آگئیں۔حرا مانی نے ڈراموں دو بول، کشف، سن یارا اور میرے پاس تم ہو جیسے مقبول پروجیکٹس میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھائے۔ حالیہ دنوں میں ڈراموں سن میرے دل، ڈائن اور شرپسند میں نظر آرہی ہیں۔گزشتہ کچھ عرصے سے حرا مانی اپنی روایتی امیج سے ہٹ کر بولڈ انداز اپنانے کے باعث توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہیں، وہ اکثر اپنے ریولنگ ملبوسات میں تصاویر شیئر کرتی ہیں، جو سوشل میڈیا صارفین کے درمیان بحث چھیڑ دیتی ہیں۔

حال ہی میں انہوں نے فیروزی اور چاندی رنگ کی ریشمی و جالی دار ساڑھی زیب تن کی، جس کے ساتھ انہوں نے کڑھائی دار جیکٹ پہنی۔ جیسے ہی تصاویر وائرل ہوئیں، مداحوں کی جانب سے سخت ردِعمل سامنے آیا۔ایک صارف نے لکھا کہ ان کے بیٹے بڑے ہو رہے ہیں، وہ اپنی ماں کو اس طرح کیسے دیکھ سکتے ہیں؟ ایک اور نے کہا کہ یہ سب اس نظام کا حصہ ہے جس میں وہ کام کرتی ہیں، جبکہ ایک صارف نے طنزیہ انداز میں لکھا کہ باقی جسم ڈھانپنے کی ضرورت ہی کیا ہے؟ کچھ لوگوں نے یہ بھی کہا کہ ڈرامہ شرپسند میں ان کے کردار کو جو تنقید ملتی ہے، وہ ان کی ذاتی زندگی پر بھی صادق آتی ہے، ایک مداح نے تبصرہ کیا کہ حیرت ہے وہ اپنے بڑے ہوتے بیٹوں کے سامنے ایسے لباس کیسے پہن سکتی ہیں؟

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سہیل آفریدی کا آخری جلسہ


وہ جنرل کے سامنے بیٹھا‘ تھوڑی دیر دائیں بائیں…

ذورین نظامانی غلط نہیں کہہ رہا

والد صاحب نے مجھے پکڑ لیا‘ ان کے ہاتھ میں جوتا…

پرسی پولس

شیراز ریجن کا اصل کمال پرسی پولس (Persepolis) ہے‘ یہ…

سائرس یا ذوالقرنین

میرے سامنے پتھروں کی مستطیل عمارت تھی‘ فرش کے…

ایک دن ذوالقرنین کے مقبرے پر

میدان کی پچھلی جانب پہاڑ تھے‘ ان پر تازہ برف…

کام یابی کے دو فارمولے

کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…