بدھ‬‮ ، 15 جولائی‬‮ 2026 

اسرانی جی کی موت کی خبر سُن کر شدید غمزدہ ہوں، اکشے کمار

datetime 22  اکتوبر‬‮  2025 |

ممبئی (این این آئی)بالی ووڈ اداکار اکشے کمار نے بھارتی فلم انڈسٹری کے معروف اداکار اور کامیڈین گوردھن اسرانی کے انتقال پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے بیان میں اکشے کمار نے کہا کہ اسرانی جی کی موت کی خبر سن کر میں غم سے نڈھال ہوں۔ صرف ایک ہفتہ پہلے ہم فلم حیوان کے سیٹ پر ملے تھے اور انہوں نے مجھے بہت پیار سے گلے لگایا تھا۔ وہ بے حد نیک دل انسان تھے، ان کا مزاحیہ انداز واقعی بے مثال تھا۔

اکشے کمار نے کہا کہ ہیرا پھیری، بھاگم بھاگ، دے دنا دن، ویلکم اور اب ہماری آنے والی فلمیں بھوت بنگلہ اور حیوان ان سب میں ان کے ساتھ کام کرنے اور ان سے سیکھنے کا موقع ملا۔بالی ووڈ ادکار نے کہا کہ گوردھن اسرانی کا جانا ہماری فلم انڈسٹری کیلئے ایک بہت بڑا نقصان ہے۔اسرانی کے منیجر بابو بھائی تھیبا نے بھارتی میڈیا کو بتایا کہ سینئر اداکار نے ممبئی کے علاقے جوہو میں واقع نیدھی اسپتال میں آخری سانس لی۔

جس کے بعد انکی آخری رسومات ممبئی کے علاقے سانتا کروز کے کریماٹوریم میں ادا کی گئیں جہاں خاندان کے قریبی ارکان شریک ہوئے۔انھوں نے مزید بتایا کہ آسرانی کے لواحقین میں انکی بیوہ منجو اسرانی، بہن اور بھانجا شامل ہے، جبکہ ان کی کوئی اولاد نہیں تھی۔اپنے 50 برسوں سے زیادہ طویل فلمی کیریئر کے دوران وہ ہندی سنیما کے معروف اور پسند کیے جانیوالے اداکاروں میں سے ایک تھے۔ وہ اپنی بے مثال پرمزاح اور جذباتی اداکاری کے لیے مشہور تھے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)


سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…