ہفتہ‬‮ ، 20 دسمبر‬‮ 2025 

ٹک ٹاک نے 3 ماہ کے دوران پاکستانی صارفین کی ڈھائی کروڑ سے زائد ویڈیوز ڈیلیٹ کردیں

datetime 21  اکتوبر‬‮  2025 |

کراچی(این این آئی)سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹک ٹاک نے رواں سال 2025 کی دوسری سہہ ماہی کے دوران پاکستان میں مجموعی طور پر 2 کروڑ 54 لاکھ 48 ہزار 992 ویڈیوز کمیونٹی گائیڈ لائنز کی خلاف ورزی پر حذف کردی ہیں۔تفصیلات کے مطابق ٹک ٹاک کی جانب سے پاکستان میں فعال انداز میں کانٹینٹ ہٹانے کی شرح 99.7 فیصد رہی ہے جبکہ حذف شدہ ویڈیوز میں سے 96.2 فیصد ویڈیوز اپ لوڈ کیے جانے کے 24 گھنٹوں کے اندر ہٹا دی گئیں۔اس حوالے سے ٹک ٹاک نے رواں سال کی پہلی سہہ ماہی کے لیے کمیونٹی گائیڈ لائنز انفورسمنٹ رپورٹ جاری کر دی ہے جو صارفین کیلئے محفوظ ڈیجیٹل ماحول کی فراہمی کے سلسلے میں ٹک ٹاک کے مسلسل عزم کو ظاہر کرتی ہے۔

اپریل سے جون 2025 کے درمیانی عرصے کے اعداد و شمار پرمشتمل یہ رپورٹ ان فعال اقدامات کی تفصیل فراہم کرتی ہے جو ٹک ٹاک نے اپنی کمیونٹی گائیڈ لائنز کی خلاف ورزی کرنے والے کانٹینٹ کی نشاندہی اور اسے حذف کرنے کے لیے اختیار کئے تاکہ اپنی عالمی کمیونٹی کے لیے مثبت تجربہ یقینی بنایا جاسکے۔ٹک ٹاک کی جانب سے جاری کردہ تفصیلات کے مطابق 2025 کی دوسری سہ ماہی کے دوران عالمی سطح پر ٹک ٹاک نے مجموعی طور پر 189 ملین ویڈیوز حذف کیں جو پلیٹ فارم پر اپ لوڈ کئے گئے، کل کانٹینٹ کا تقریبا 0.7 فیصد بنتی ہیں۔حذف کی گئی ویڈیوز میں سے 16 کروڑ 39 لاکھ 62 ہزار دو سو اکیالیس ویڈیوز خودکار ٹیکنالوجیز کی نشاندہی پر حذف کی گئیں جبکہ 74 لاکھ 57 ہزار 309 ویڈیوز مزید جائزے کے بعد دوبارہ بحال کر دی گئی ہیں۔فعال انداز میں کانٹینٹ کوحذف کرنے کی شرح 99.1 فیصد رہی اور ان میں 94.4 فیصد نشان زدہ کانٹینٹ کو پوسٹ کئے جانے کے 24 گھنٹوں کے اندر حذف کر دیا گیا ہے۔

ٹک ٹاک کی ساکھ کو برقرار رکھنے کے لیے اس سہ ماہی میں پلیٹ فارم نے سات کروڑ76 لاکھ اکیانوے ہزار چھ سو ساٹھ جعلی اکانٹس حذف کیے اور مزید 2 کروڑ انسٹھ لاکھ چار ہزار سات سو آٹھ ایسے اکانٹس بھی حذف کیے گئے جن کے بارے میں شبہ تھا کہ وہ 13 سال سے کم عمر صارفین کے تھے۔2025کی پہلی سہ ماہی کی تفصیلی رپورٹ جاننے اور ٹک ٹاک کی کانٹینٹ سے متعلق گائیڈ لائنز، ٹولز اور پالیسیوں کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنے کے لیے ٹک ٹاک کیٹرانسپیرنسی سینٹرکا وزٹ کیجیے جو اردو اور انگریزی دونوں زبانوں میں دستیاب ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



جو نہیں آتا اس کی قدر


’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…