جمعہ‬‮ ، 28 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

ہوٹل کے کمرے میں جنات تھے، اداکارہ حرا سومرو نے دل دہلا دینے والا واقعہ سنا دیا

datetime 20  اکتوبر‬‮  2025 |

کراچی(این این آئی)پاکستانی اداکارہ حرا سومرو نے ناران میں جنات کی موجودگی سے متعلق حیران کن دعوی کیا ہے۔ایک حالیہ پوڈکاسٹ میں حرا سومرو نے بتایا کہ انہیں ناران کے ایک ہوٹل میں قیام کے دوران غیر معمولی واقعات کا سامنا کرنا پڑا، جس کے بعد انہیں یقین ہوگیا کہ اس علاقے میں جنات موجود ہیں۔حرا سومرو نے میزبان کے سوال پر قسم کھا کر کہا کہ وہ سو فیصد یقین سے کہہ سکتی ہیں کہ ناران ایک بھاری جگہ ہے اور وہاں جنات بستے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ اگر کوئی شخص ناران کے کسی ہوٹل میں عجیب و غریب واقعات محسوس کرے تو یہ اس کا وہم نہیں بلکہ وہاں واقعی کچھ ایسی طاقتیں موجود ہیں۔اداکارہ نے بتایا کہ ناران میں ہوٹل میں قیام کے دوران ان کے کمرے کا دروازہ بار بار خود بخود کھلتا اور بند ہوتا رہا جبکہ وہاں کوئی نہیں تھا نہ ہی ہوا کا گزر تھا۔انہوں نے مزید بتایا کہ ناران کے ہوٹلوں میں پنکھے نہیں ہوتے، اس لیے ذرا سی حرکت یا آواز بھی واضح سنائی دیتی ہے یہی وجہ ہے کہ انہیں دو مرتبہ انہیں اپنے واش روم میں فلیش کی آواز بھی صاف سنائی دی، حالانکہ وہاں کوئی موجود نہیں تھا جس کی وجہ سے وہ بیحد ڈر گئی تھیں۔



کالم



جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)


عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(دوسرا حصہ)

عمران خان میاں نواز شریف کو لندن نہیں بھجوانا…

جنرل فیض حمید کے کارنامے

ارشد ملک سیشن جج تھے‘ یہ 2018ء میں احتساب عدالت…

عمران خان کی برکت

ہم نیویارک کے ٹائم سکوائر میں گھوم رہے تھے‘ ہمارے…

70برے لوگ

ڈاکٹر اسلم میرے دوست تھے‘ پولٹری کے بزنس سے وابستہ…

ایکسپریس کے بعد(آخری حصہ)

مجھے جون میں دل کی تکلیف ہوئی‘ چیک اپ کرایا تو…

ایکسپریس کے بعد(پہلا حصہ)

یہ سفر 1993ء میں شروع ہوا تھا۔ میں اس زمانے میں…

آئوٹ آف سلیبس

لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…