اسلام آباد (نیوز ڈیسک)کینیڈا کے شہر سرے میں بھارتی کامیڈین کپل شرما کے کیفے “کیپس کیفے” پر ایک بار پھر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق، جمعرات کی شب نامعلوم افراد نے کیفے کی عمارت پر فائرنگ کی، جو گزشتہ چار ماہ کے دوران تیسری بار اس کیفے کو نشانہ بنایا گیا ہے۔ یہ کیفے جولائی 2025 میں کھولا گیا تھا۔
رپورٹس کے مطابق، واقعے کی سی سی ٹی وی ویڈیو بھی منظرِ عام پر آگئی ہے، جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک گاڑی میں سوار شخص کیفے کے باہر رُک کر اندھا دھند فائرنگ کرتا ہے، جس کے نتیجے میں عمارت کی شیشے ٹوٹ گئے، تاہم خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ اس حملے کی ذمہ داری مبینہ طور پر گینگسٹر لارنس بشنوی کے گروہ سے تعلق رکھنے والے کولویر سدھو اور گولڈی ڈھِیلون نے سوشل میڈیا پر قبول کی ہے۔
ان کی مبینہ پوسٹ میں کہا گیا کہ “ہمیں عام عوام سے کوئی دشمنی نہیں، مگر جو ہمیں دھوکہ دیتے ہیں یا ہمارے مذہب کے خلاف بولتے ہیں، وہ تیار رہیں کیونکہ گولیاں کہیں سے بھی آسکتی ہیں۔”
پولیس ذرائع کے مطابق، ابتدائی تحقیقات سے ظاہر ہوتا ہے کہ واقعہ مالی تنازع اور مذہبی حساسیت کے پس منظر میں پیش آیا۔
سرے پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں، سی سی ٹی وی فوٹیجز قبضے میں لے لی گئی ہیں جبکہ عینی شاہدین کے بیانات بھی قلمبند کیے جا رہے ہیں۔
Once again incident of Firing Happened at KAP’S CAFE. This is the third time firing took place at the Kapil Sharma cafe in Canada. pic.twitter.com/KoOYYBFNof
— Akashdeep Thind (@thind_akashdeep) October 16, 2025