پیر‬‮ ، 13 اکتوبر‬‮ 2025 

ایشوریا کی قربانیوں کی بدولت آج میں یہاں کھڑا ہوں، ابھیشیک بچن کا بہترین اداکار کا ایوارڈ جیت کر اہلیہ کو کریڈٹ

datetime 13  اکتوبر‬‮  2025
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی (این این آئی)بالی ووڈ اداکار ابھیشیک بچن نے فلم انڈسٹری میں اپنے 25سال مکمل ہونے پر ایک یادگار سنگ میل عبور کیا ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق 70ویں فلم فیئر ایوارڈز 2025 میں ابھیشک بچن نے اپنے 25 سالہ کیریئر میں پہلی بار بہترین اداکار کا ایوارڈ جیتا ہے، یہ ایوارڈ اِنہیں 2024 کی فلم آئی وانٹ ٹو ٹاک میں شاندار اداکاری پر دیا گیا۔ایوارڈ وصول کرتے ہوئے ابھیشک بچن جذبات پر قابو نہ رکھ سکے اور اِن کی آنکھوں میں آنسو آ گئے۔

ہاتھ میں ایوارڈ اٹھائے اپنے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے اداکار نے کہا، اس سال میرے فلمی سفر کو 25 سال مکمل ہوئے، میں نہیں جانتا کہ کتنی بار اس لمحے کے لیے میں نے تقریر کی تیاری کی ہے، یہ ہمیشہ میرا خواب رہا ہے، آج اپنے خاندان کے سامنے یہ ایوارڈ حاصل کرنا میرے لیے بے حد خاص لمحہ ہے۔انہوں نے کہا کہ اِن تمام ہدایتکاروں اور پروڈیوسرز کا شکریہ جنہوں نے مجھ پر یقین کیا اور مجھے مواقع دیے، یہ سفر آسان نہیں تھا، مگر بے شک قابلِ فخر رہا۔اہلیہ اور بیٹی کو مخاطب کرتے ہوئے اداکار نے کہا کہ ایشوریا اور آردھیا، تم دونوں کا شکریہ کہ تم نے مجھے میرے خواب پورے کرنے کی اجازت دی، میں جانتا ہوں کہ تمہاری قربانیاں ہی وہ وجہ ہیں کہ آج میں یہاں کھڑا ہوں، یہ ایوارڈ میں دو خاص لوگوں کے نام کرتا ہوں، اپنے ہیرو، اپنے والد اور اپنی دوسری ہیرو، اپنی بیٹی آردھیا کے نام۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ


میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…