ملتان(این این آئی)نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے)حکام نے ملتان ایئرپورٹ پر کارروائی کرکے بیرون ملک سے واپس آنے والے چائلڈ پورنوگرافی کیس میں مطلوب ٹک ٹاکر محمد آصف کو گرفتار کرلیا۔ترجمان این سی سی آئی اے نے بتایا کہ چائلڈ پورنوگرافی کیس میں مطلوب ٹک ٹاکر محمد آصف نے نازیبا ویڈیوز شیئر کیں۔
ملزم پر کم عمر لڑکوں کیساتھ نازیبا حرکات کے الزامات ہیں، ملزم نے ٹک ٹاک پر بچوں کے لیے آن لائن بولی بھی لگوائی۔ترجمان کے مطابق ملزم فحش مواد ٹک ٹاک پر اپلوڈ کرنے میں ملوث پایا گیا، ملزم طویل عرصہ سے قانون نافذ کرنے والے اداروں کو مطلوب تھا۔ملزم کے خلاف بین الااقوامی اداروں نے بھی شکایات درج کروائی تھیں، اس کے خلاف سال 2024 میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔