اتوار‬‮ ، 09 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

امیتابھ کے ساتھ فلم میں کام کرنیوالے نوجوان اداکار کو دوست نے تشدد کرکے قتل کردیا

datetime 9  اکتوبر‬‮  2025
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی (این این آئی)بالی ووڈ کے لیجنڈ اداکار امیتابھ بچن کے ساتھ 2022 کی فلم جھنڈ میں اداکاری کرنے والے نوجوان اداکار پریانشو چیٹرجی عرف بابو روی سنگھ چھیتری کو اس کے دوست نے قتل کردیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ یہ افسوسناک واقعہ 8 اکتوبر کی صبح ناگپور میں پیش آیا۔ مقتول کی عمر 21 سال تھی، جبکہ 20 سالہ ملزم دھرو لال بہادر ساہو کو گرفتار کر لیا گیا۔بھارتی پولیس کا کہنا ہے کہ اداکار پریانشو اور دھرو قریبی دوست تھے اور اکثر ایک ساتھ شراب نوشی کرتے تھے۔ منگل کی رات دونوں ساہو کی موٹر سائیکل پر سوار ہو کر جری پٹکا علاقے کے ایک خالی مکان میں گئے، جہاں دونوں کے درمیان جھگڑا ہوا، دورانِ بحث پریانشو نے ساہو کو مبینہ طور پر دھمکایا اور بعد میں سو گیا۔

اداکار کے دوست اور ملزم نے خوفزدہ ہو کر پریانشو کو تاروں سے باندھ دیا اور تیز دھار ہتھیار سے اس پر حملہ کر دیا۔مقامی لوگوں نے زخمی اداکار کو نیم برہنہ حالت میں پایا، جو پلاسٹک کی تاروں میں جکڑا ہوا تھا۔ اسے فوری طور پر اسپتال پہنچایا گیا، جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دے دیا۔خیال رہے کہ پریانشو نے امیتابھ بچن کی فلم جھند میں ایک معاون کردار ادا کیا تھا۔



کالم



آئوٹ آف سلیبس


لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…