منگل‬‮ ، 13 جنوری‬‮ 2026 

اسٹیج ڈراموں میں نامناسب ڈانس پر نسیم وکی نے تلخ حقیقت بیان کردی

datetime 8  اکتوبر‬‮  2025 |

اسلام آبا د (نیوز ڈیسک ) پاکستانی شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار نسیم وکی نے اسٹیج ڈراموں میں کام کرنے والے فنکاروں کی زندگیوں سے جڑی افسوسناک حقیقت کا انکشاف کیا ہے۔

ایک پوڈکاسٹ انٹرویو میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے تین دہائیوں پر محیط اپنے فنی سفر کی روشنی میں اسٹیج ڈانسرز اور اداکاروں کے پس منظر سے متعلق چند تلخ حقائق بیان کیے۔

نسیم وکی کا کہنا تھا کہ ’’عوام صرف اسٹیج پر نظر آنے والے رقص اور فحاشی پر تنقید کرتی ہے، مگر ان فنکاروں کی مجبوریوں، غربت اور دکھوں کو کوئی نہیں سمجھتا۔‘‘

انہوں نے بتایا کہ اسٹیج پر کام کرنے والے زیادہ تر فنکار اور ڈانسرز غریب طبقے سے تعلق رکھتے ہیں، جن میں سے کئی اپنے بیمار والدین یا خاندان کے مالی بوجھ کی وجہ سے یہ پیشہ اختیار کرنے پر مجبور ہوتے ہیں۔

اداکار نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا، ’’کوئی بھی لڑکی محض شوق میں اسٹیج پر رقص نہیں کرتی، بلکہ اکثر اوقات وہ شدید مجبوریوں کے باعث یہ راستہ اختیار کرتی ہے۔‘‘

نسیم وکی نے واضح کیا کہ وہ فحاشی یا غیر اخلاقی مواد کے حامی نہیں ہیں، مگر ان کے نزدیک ’’غربت اور حالات کی تنگی ہی وہ بڑی وجہ ہے جو فنکاروں کو ان اسٹیجوں تک لے آتی ہے۔‘‘

انہوں نے ایک ذاتی انکشاف کرتے ہوئے بتایا کہ ’’میری بیوی بھی شادی سے پہلے اسٹیج آرٹسٹ تھیں، مگر شادی کے بعد میں نے انہیں یہ پیشہ چھوڑنے کا مشورہ دیا۔‘‘

اداکار نے مزید کہا کہ انہوں نے کبھی کسی خاتون فنکارہ کو بطور نیا چہرہ متعارف نہیں کرایا، کیونکہ وہ جانتے ہیں کہ اس میدان میں خواتین کو کس طرح کے دباؤ اور استحصال کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

ان کا کہنا تھا، ’’میں ہمیشہ خواتین کو یہ مشورہ دیتا ہوں کہ وہ کسی ایسے پیشے کا انتخاب کریں جو انہیں عزت، وقار اور تحفظ فراہم کرے۔‘‘

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سہیل آفریدی کا آخری جلسہ


وہ جنرل کے سامنے بیٹھا‘ تھوڑی دیر دائیں بائیں…

ذورین نظامانی غلط نہیں کہہ رہا

والد صاحب نے مجھے پکڑ لیا‘ ان کے ہاتھ میں جوتا…

پرسی پولس

شیراز ریجن کا اصل کمال پرسی پولس (Persepolis) ہے‘ یہ…

سائرس یا ذوالقرنین

میرے سامنے پتھروں کی مستطیل عمارت تھی‘ فرش کے…

ایک دن ذوالقرنین کے مقبرے پر

میدان کی پچھلی جانب پہاڑ تھے‘ ان پر تازہ برف…

کام یابی کے دو فارمولے

کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…