اتوار‬‮ ، 09 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

شراب پلا کر اداکارہ کی نجی ویڈیوز بنانے کے الزام میں بھارتی فلم پروڈیوسر گرفتار

datetime 7  اکتوبر‬‮  2025
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلا آباد (نیوز ڈیسک ) بھارتی اداکار اور فلم پروڈیوسر ہمنت کمار کو ایک اداکارہ کی شکایت پر جنسی ہراسانی، دھوکا دہی اور دھمکیاں دینے کے الزامات کے تحت گرفتار کر لیا گیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق ہمنت کمار کو راجاجی نگر پولیس نے حراست میں لیا، جب ایک ٹی وی اداکارہ نے ان کے خلاف سنگین نوعیت کی شکایت درج کرائی۔ شکایت میں اداکارہ نے الزام عائد کیا کہ ہمنت کمار نے نہ صرف انہیں جنسی طور پر ہراساں کیا بلکہ فریب اور دھمکیوں کا بھی سہارا لیا۔اداکارہ کے بیان کے مطابق، سال 2022 میں ہمنت کمار نے انہیں فلم “رِچی” میں مرکزی کردار کی پیشکش کی تھی۔ طے شدہ دو لاکھ روپے معاوضے میں سے صرف 60 ہزار روپے بطور پیشگی ادا کیے گئے، جبکہ بقیہ رقم ادا نہ کی گئی۔

اداکارہ نے مزید بتایا کہ فلم کی شوٹنگ اور تشہیر کے دوران ہمنت نے انہیں کئی مواقع پر ہراساں کیا۔ ایک موقع پر وہ انہیں فلم کی پروموشن کے بہانے ممبئی لے گیا، جہاں مبینہ طور پر شراب پلائی گئی اور ان کی نجی ویڈیوز اور تصاویر خفیہ طور پر بنائی گئیں۔شکایت میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ ہمنت کمار نے اداکارہ پر غیر مناسب لباس پہننے پر زور دیا، اور جب انہوں نے انکار کیا تو مبینہ طور پر غنڈے بھیج کر دھمکیاں دیں۔پولیس نے اداکارہ کی شکایت پر کارروائی کرتے ہوئے ہمنت کمار کو گرفتار کر لیا ہے۔ ان پر یہ الزام بھی لگایا گیا ہے کہ انہوں نے بغیر سینسر بورڈ کی اجازت کے فلم کے کچھ مناظر سوشل میڈیا پر جاری کیے اور اداکارہ کی ذاتی معلومات شیئر کر کے ان کی ساکھ متاثر کرنے کی کوشش کی۔



کالم



آئوٹ آف سلیبس


لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…