منگل‬‮ ، 13 جنوری‬‮ 2026 

مس یونیورس مقابلے میں پہلی بار امارات کی نمائندگی، ماڈل مریم محمد شرکت کریں گی

datetime 7  اکتوبر‬‮  2025 |

ابو ظہبی (این این آئی)26سالہ اماراتی فیشن سٹوڈنٹ مریم محمد کو مس یونیورس یو اے ای 2025ء کا تاج پہنا دیا گیا، وہ اگلے ماہ تھائی لینڈ میں ہونے والے مس یونیورس 2025مقابلے میں متحدہ عرب امارات کی نمائندگی کرنے والی پہلی دوشیزہ ہوں گی۔مریم محمد نے سیکڑوں امیدواروں میں سے کامیابی حاصل کی ہے، انہوں نے جیت کے بعد کہا کہ میں ان خواتین کی آواز بننا چاہتی ہوں جو خواب دیکھتی ہیں، سیکھتی ہیں اور دنیا میں مثبت تبدیلی لانا چاہتی ہیں، مس یونیورس صرف خوبصورتی کا نہیں بلکہ اثر پیدا کرنے کا مقابلہ ہے۔

مریم کے پاس یونیورسٹی آف سڈنی سے اکنامکس میں ڈگری ہے اور وہ اس وقت ای ایس موڈ دبئی میں فیشن ڈیزائن کی تعلیم حاصل کر رہی ہیں، وہ فیشن، خواتین کے بااختیار ہونے اور غربت کے خاتمے کیلئے مختلف سماجی منصوبوں میں بھی سرگرم ہیں، مریم نے رمضان امان اور دی گیونگ فیملی انیشی ایٹو جیسے فلاحی پروگراموں میں حصہ لیا۔مس یونیورس یو اے ای کی نیشنل ڈائریکٹر پاپی کیپیلا نے کہا کہ مریم محمد نے اپنی ذہانت، وژن اور اماراتی اقدار سے وابستگی کے ذریعے سب کو متاثر کیا، وہ خواتین کی قیادت، ثقافتی فخر اور عالمی ہم آہنگی کی بہترین نمائندہ ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سہیل آفریدی کا آخری جلسہ


وہ جنرل کے سامنے بیٹھا‘ تھوڑی دیر دائیں بائیں…

ذورین نظامانی غلط نہیں کہہ رہا

والد صاحب نے مجھے پکڑ لیا‘ ان کے ہاتھ میں جوتا…

پرسی پولس

شیراز ریجن کا اصل کمال پرسی پولس (Persepolis) ہے‘ یہ…

سائرس یا ذوالقرنین

میرے سامنے پتھروں کی مستطیل عمارت تھی‘ فرش کے…

ایک دن ذوالقرنین کے مقبرے پر

میدان کی پچھلی جانب پہاڑ تھے‘ ان پر تازہ برف…

کام یابی کے دو فارمولے

کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…