جمعرات‬‮ ، 26 مارچ‬‮ 2026 

رجب بٹ کے افیئرز کی خبروں پر اہلیہ ایمان کا ردعمل سامنے آگیا

datetime 7  اکتوبر‬‮  2025 |

لندن (این این آئی)معروف یوٹیوبر اور ولاگر رجب بٹ جو اپنی متنازعہ رائے، جھگڑوں اور قانونی کیسز کے باعث پہلے ہی توجہ کا مرکز بنے ہوئے ہیں. ایک بار پھر خبروں کی زینت بن گئے ہیں۔رجب بٹ ان دنوں پاکستان سے باہر، برطانیہ میں مقیم ہیں۔ ان پر مختلف مقدمات زیرِ سماعت ہیں۔ حال ہی میں انہوں نے ایک پوڈکاسٹ میں شرکت کی اور کھل کر مشکل سوالات کے جواب دیئے۔اس دوران، ان سے ٹک ٹاکر فاطمہ خان کے ساتھ منسوب افواہوں پر بھی سوال کیا گیا۔ یاد رہے کہ فاطمہ خان نے کچھ عرصہ قبل دعوی کیا تھا کہ ان کا رجب بٹ کے ساتھ تعلق رہا ہے اور اس حوالے سے انہوں نے چند تحائف بھی عوام کے سامنے پیش کیے تھے۔ تاہم رجب بٹ نے ایک بار پھر اس کی سختی سے تردید کی ہے۔

`ان کا کہنا ہے کہ فاطمہ کے پاس کوئی ثبوت، پیغامات یا رسیدیں موجود نہیں، لہذا تمام دعوے بے بنیاد اور جھوٹے ہیں۔جب رجب سے ان کی بیوی ایمان کے ردِعمل کے بارے میں پوچھا گیا تو انہوں نے مسکراتے ہوئے کہا کہ ایمان کو ان سب باتوں سے کوئی فرق نہیں پڑتا۔ رجب کے مطابق، ایمان جانتی ہیں کہ ہمارے رشتے میں ان کی کیا اہمیت ہے، وہ کبھی خود کوغیر محفوظ محسوس نہیں کرتیں اور نہ ہی ایسی باتوں سے متاثر ہوتی ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ ان کی اہلیہ کو ان پر مکمل اعتماد ہیاورچاہے حالات جیسے بھی ہوں وہ ہمیشہ ایک دوسرے کے ساتھ کھڑے رہتے ہیں۔رجب بٹ کا یہ بیان سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہا ہے اور مداحوں کی جانب سے مختلف تبصرے سامنے آرہے ہیں۔ کچھ لوگ ان کے اعتماد کو سراہ رہے ہیں، جبکہ کچھ اب بھی اس تنازع پر سوال اٹھا رہے ہیں۔



کالم



ہیکل سلیمانی


اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہب کی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…