جمعہ‬‮ ، 28 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

عالیہ بھٹ کے ساتھ پوجا کے دوران مداح کی نازیبا حرکت

datetime 3  اکتوبر‬‮  2025 |

ممبئی (این این آئی)بھارتی اداکارہ عالیہ بھٹ کیساتھ مداح نے زبردستی تصویر بنوانے کی کوشش کی تاہم انہوں نے اس بیجاضد کو تحمل اور نرمی سے سنبھال لیا۔بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق ممبئی میں اداکارہ کاجول اور رانی مکھرجی کے خاندان نے مذہبی تقریب کا انعقاد کیا۔32سالہ عالیہ بھٹ تقریب میں شرکت کیلیے پہنچی، تو اس دوران مداح نے ان کا بازو پکڑ لیا اورتصویر کھنچوانے کیلیے اصرار کرنے لگا۔

یکدم پیش آنے والے واقعے کی وجہ سے تھوڑی سی بدنظمی پیدا ہوئی لیکن اداکارہ نے صبر اور تحمل سے صورتحال کو سنبھال لیا۔عالیہ بھٹ نے سیکیورٹی کے لیے موجود اہلکاروں کو روک دیا اور کہا کہ زیادہ ہنگامہ نہ کریں، اس کے بعد مداح کے ساتھ تصویر بنوائی اور پھر آگے بڑھ گئیں۔تقریب کے دوران عالیہ بھٹ نے رانی مکھرجی، ایان مکھرجی اور تنیشا کے ساتھ بات چیت کی اور تصاویر کھنچوائیں۔بھارتی اداکارہ فلم جگرا کے بعد اگلی ایکشن تھرلر فلم الفا کے لیے محنت کر رہی ہیں، جس میں شرواری اور بوبی دیول ساتھی اداکار ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)


عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(دوسرا حصہ)

عمران خان میاں نواز شریف کو لندن نہیں بھجوانا…

جنرل فیض حمید کے کارنامے

ارشد ملک سیشن جج تھے‘ یہ 2018ء میں احتساب عدالت…

عمران خان کی برکت

ہم نیویارک کے ٹائم سکوائر میں گھوم رہے تھے‘ ہمارے…

70برے لوگ

ڈاکٹر اسلم میرے دوست تھے‘ پولٹری کے بزنس سے وابستہ…

ایکسپریس کے بعد(آخری حصہ)

مجھے جون میں دل کی تکلیف ہوئی‘ چیک اپ کرایا تو…

ایکسپریس کے بعد(پہلا حصہ)

یہ سفر 1993ء میں شروع ہوا تھا۔ میں اس زمانے میں…

آئوٹ آف سلیبس

لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…