بدھ‬‮ ، 15 جولائی‬‮ 2026 

قتل کا مقدمہ درج ہونے کے 2 سال بعد خاتون زندہ نکلی

datetime 3  اکتوبر‬‮  2025 |

نئی دہلی (این این آئی)بھارتی ریاست اترپردیش کے ضلع اورئیہ میں دو سال قبل خاتون کے قتل کا مقدمہ درج کیا گیا تھا، تاہم اب وہ زندہ مل گئی ہیں۔پولیس کے مطابق 20 سالہ خاتون 2023 میں اپنی سسرال سے لاپتہ ہوگئی تھیں۔ کافی عرصے تک کوئی سراغ نہ ملنے پر ان کے اہلِ خانہ نے اسی سال 23 اکتوبر کو گمشدگی کی رپورٹ درج کروائی تھی۔ جب تحقیقات کے باوجود کچھ پتہ نہ چلا تو لڑکی کے اہلِ خانہ نے الزام لگایا کہ اسے جہیز کے لیے قتل کیا گیا ہے۔

عدالت کے حکم پر شوہر اور 6 سسرالی رشتہ داروں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا تھا، یہ مقدمہ گزشتہ دو برس سے چل رہا تھا۔ تاہم اسپیشل آپریشنز گروپ اور پولیس کی نگرانی ٹیموں نے خاتون کو مدھیہ پردیش سے ڈھونڈ نکالا۔پولیس کا کہنا تھا کہ خاتون شادی کے ڈیڑھ سال بعد لاپتہ ہو گئی تھی۔ پہلے گمشدگی کی رپورٹ درج ہوئی اور پھر عدالت کے حکم پر جہیز کے لیے موت کا مقدمہ بنایا گیا۔ تحقیقات کے دوران ہمیں وہ مدھیہ پردیش میں ملی، جسے بدھ کے روز واپس اورئیہ لایا گیا ہے، مزید تفتیش جاری ہے۔پولیس حکام کے مطابق یہ جانچ کی جا رہی ہے کہ خاتون مدھیہ پردیش میں کہاں اور کس حالت میں رہ رہی تھی اور اس نے دو سال تک اپنے گھر والوں اور نہ ہی سسرالیوں سے رابطہ کیوں نہیں کیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)


سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…