منگل‬‮ ، 14 اکتوبر‬‮ 2025 

سلمان کو جان سے مارنے کی دھمکیاں، بگ باس شو میں شرکا کا داخلہ بند

datetime 12  ستمبر‬‮  2025
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی (این این آئی)بھارت کے مشہور شو بگ باس 19 میں سلمان خان کی سکیورٹی کو بڑھاتے ہوئے حاضرین کا داخلہ بند کردیا گیا۔بگ باس ایک مشہور رئیلیٹی شو ہے جس کے 19ویں سیزن کی میزبانی سلمان خان کررہے ہیں۔سلمان خان ہر ہفتے ‘ویک اینڈ کے وار’ میں جلوہ گر ہوتے ہیں اور گیم کے شرکا سے سخت سوالات کے ساتھ ساتھ ان کے ساتھ مختلف کھیل بھی کھیلتے ہیں۔اس دوران سلمان کو دیکھنے کیلئے حاضرین بھی آتی ہے لیکن اس بار انتظامیہ کی جانب سے حاضرین کے آنے پر پابندی لگائی گئی ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ سلمان خان کو جان سے مارنے کی دھمکیوں کی وجہ سے سکیورٹی کو بڑھایا گیا ہے اور اسی تناظر میں حفاظتی اقدامات اٹھاتے ہوئے حاضرین کی شرکت پر پابندی لگائی گئی ہے۔ اس حوالے سے پروگرام کے سی ای او رشی نیگی نے کہا کہ بگ باس 19 کے سیٹس پر پچھلے ڈھائی سالوں میں سکیورٹی بڑھا دی گئی ہے، اس کی وجہ سلمان کو ملنے والی جان سے مارنے کی دھمکیاں ہیں۔انہوں نے یہ بھی انکشاف کیا کہ شو میں کسی بھی خلل سے بچنے کیلئے تقریبا 600 لوگ شفٹوں میں 24 گھنٹے کام کرتے ہیں۔واضح رہے کہ گینگسٹر لارنس بشنوئی کی جانب سے سلمان خان کو جان سے مارنے کی دھمکیاں دی جاتی ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ


لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…